پنوا
پَنوے (خاندان: Anhingidae) گرم علاقوں کے آبی پرندے ہیں جسے انگریزی میں ڈارٹر، انہنگا یا سنیک برڈ (snakebird) کہا جاتا ہے۔ اس پرندے کو بامبی[1] بھی کہتے ہیں۔ اس خاندان میں ایک ہی جنس (Anhinga) شامل ہے اور اس کی چار زندہ انواع معلوم ہیں۔ ان میں سے تین بہت عام اور وسیع پھیلاؤ رکھتی ہیں جبکہ چوتھی نسبتاً نایاب ہے اور اسے آئی یو سی این کے مطابق قریب الخطر قرار دیا گیا ہے۔
”سنیک برڈ“ (سانپ پنچھی) کا نام ان کی لمبی اور باریک گردن کی وجہ سے پڑا ہے، جو اس وقت سانپ جیسا دکھائی دیتا ہے جب یہ پانی میں جسم ڈبو کر تیرتے ہیں یا جوڑا بناتے وقت گردنیں آپس میں بل دیتے ہیں۔ انگریزی میں اس ماہی خور پرندے کو ڈارٹر (یعنی تیر انداز) کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ پانی میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران اپنے تیز تیر یا برچھی نما چونچ سے مچھلیوں کو پکڑتا ہے۔
امریکی پَنوا (Anhinga anhinga) کو عام طور پر ”انہنگا“ ہی کہا جاتا ہے۔ امریکا کے جنوبی حصوں میں اسے ”واٹر ٹرکی“ (آبی پیرو) بھی کہا جاتا ہے حالانکہ اس کا جنگلی پیرو سے کوئی قریبی تعلق نہیں؛ البتہ دونوں بڑے، سیاہی مائل پرندے ہیں جن کی دم لمبی ہوتی ہے اور بعض اوقات ان کا خوراک کے لیے شکار بھی کیا جاتا ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ڈاکٹر عبد الرقیب (1990)۔ آئینۂ پورنیہ۔ ج 1۔ ص 35۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-03-19
- ↑ Answers.com [2009], BLI (2009), Myers et al. [2009]