پنوار
پنوار مغربی میدانوں کا ایک راجپوت قبیلہ انہیں پرمارا بھی کہا جاتا ہے
پرمارا یا پنوار کا تعلق اگنی کل سے ہے۔ پورس جس نے سکندر کا مقابلہ کیا تھا اس کا تعلق بھی پرمار سے تھا۔ اگرچہ یہ ایسے لڑاکے نہیں تھے جیسا کہ ظاہر کیا جاتا ہے، مگر ان کی سلطنت بہت وسیع رہی ہے۔ زمانہ قدیم سے ایک مثل مشہور ہے کہ دنیا پرمار کی ہے، یہ بھی حقیقت ہے کہ اگرچہ یہ خاندان پرامر اگنی کل میں کمتر ہے اور یہ دولت و حشمت میں انہل وارا کے سولنکھیوں تک نہیں پہنچے اور نہ ہی وہ چوہان راجاؤں کی طرح مشہور ہوئے۔ لیکن ان کی ریاستوں کی نسبت زیادہ ان کی ریاستیں زیادہ وسیع رقبہ پر پھیلی ہوئی تھیں۔ ان کی حکومتیں میسر، دھار، منڈو، اوجین، چندر بھاگا، چتور، ابو چنرورتی، مؤ، میدانہ، پرماتی، امرکوٹ، بھکر، لوور اور پٹن میں ان کی ریاستیں رہی ہیں یا انہوں فتح کیا تھا۔ پنجاب کے کئی راجپوت قبیلوں کا دعویٰ ہے کہ وہ پنوار کی شاخ ہیں۔ یہ پنجاب اور زیرین سندھ میں بڑی تعداد میں ہیں اور جٹ کہلاتے ہیں۔[1]
حوالہ جات[ترمیم]
![]() |
ویکی کومنز پر پنوار سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 116،بک ہوم لاہور پاکستان