پنگوئن رینڈم ہاؤز
باضابطہ ویب سائٹ | global |
---|
پنگوئن رینڈم ہاؤز (انگریزی: Penguin Random House) ایک بین الاقوامی اشاعتی کمپنی ہے۔ اس کی تاسیس 2013ء میں ہوئی تھی۔ اس کے قیام کے لیے جرمن اشاعتی ادارے رینڈم ہاؤز اور پنگوئن گروپ میں انضمام ہوا تھا۔[1][2]
2013ء میں پنگوئن رینڈم ہاؤز کے تقریبًا عالمی سطح پر دس ہزار ملازمین تھے اور وہ ہر سال اپنے ڈیویژنوں اور امپرنٹس کے ذریعے 15,000 عنوانات شائع کرتا ہے۔ ان عنوانات میں بالغوں اور بچوں کے لیے فکشن اور غیر فکشن کی مطبوعات شامل ہیں۔ یہ ادارہ مطبوعات کے علاوہ ڈیجیٹل پیش کش بھی رکھتا ہے۔
ای میگزین
[ترمیم]پنگوئن رینڈم ہاؤز کی کئی مطبوعات میں دی اینویرانمنٹ میگزین یا صرف ای بھی شامل ہے۔ یہ ایک انعام یافتہ ماحولیاتی رسالہ ہے۔ اس میں آبی کیفیت سے لے آبادی میں غیر معمولی اضافے اور موسمی تبدیلی جیسے کئی مؤقت موضوعات کا احاطہ کیا جاتا ہے اور اس میں قاریئین کے خیالات کو بھی جگہ دی جاتی ہے۔[3]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Krishnadev Calamur (29 اکتوبر 2012)۔ "Penguin, Random House Announce Merger"۔ NPR۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اکتوبر 2012
- ↑ "Pearson, Bertelsmann Confirm Publishing Tie-Up"۔ Associated Press۔ 29 اکتوبر 2012۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اکتوبر 2012
- ↑ E Magazine