پنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پنی آٹا (گندم کا آٹا)، کھویا (گاڑھا جما دودھ) اور خشک پھل سے بنائی جاتی ہے

پنی پنجابی اور شمالی ہندوستانی کھانوں کی ایک قسم ہے جسے زیادہ تر سردیوں میں کھایا جاتا ہے۔ اس کو میٹھے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور اسے دیسی گھی ، [1] گندم آٹا ، گڑ اور بادام سے بنایا جاتا ہے۔ پنی بنانے میں کبھی کبھار ذائقے کے لیے کشمش بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اڑد دال پنی بھی پنی کی ایک قسم مانی جاتی ہے. [2]

پنی ایک خاص میٹھا ہونے کے علاوہ میٹھے یا مٹھائی کے لیے ایک عام اصطلاح کے طور پر بھی رائج ہے جو گول شکل میں تیار ہوتا ہے۔ [2]

اجزا[ترمیم]

پنی کو مزید ذائقہ دار بنانے کے لیے اس میں کھویا بھی استعمال کیا جاتا ہے. [3] پنی شمالی ہندوستان اور پنجاب(پاکستان اور ہندوستان) کے علاقے میں ایک مشترکہ میٹھی ڈش ہے ، جسے بعض دفعہ پنڈی بھی کہا جاتا ہے۔ [4] پنی لمبے عرصے تک خراب نہیں ہوتی ہے اور انھیں ٹھنڈا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ پنی اکثر پسی ہوئی الائچی سے ڈھانپی جاتی ہیں اور چائے یا گرم دودھ کے ساتھ ترجیحی طور پر گرما گرم شکل میں پیش کی جاتی ہے۔ [5]

مزید دیکھو[ترمیم]

  • میٹھے کی فہرست

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "The Exquisite World of Indian Cuisine"۔ صفحہ: 37۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2014 
  2. ^ ا ب "Companionship and Sexuality: Based on Ayurveda and the Hindu Tradition"۔ Books.google.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2014 
  3. "Mama's Punjabi Recipes — Atte Ki Pinni (Sweet Wheat Flour Balls) - Indo American News"۔ Indoamerican-news.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2017 
  4. "Travel Articles and Tips"۔ Mycitycuisine.org۔ 11 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2017 
  5. "Pinni recipes"۔ Khanapakana.com۔ 01 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2017