ڈائپر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پوتڑا سے رجوع مکرر)
ایک ڈسپوزابل بے بی ڈائپر کا اندرونی حصہ جسے میں باز مہر بندی کے فیتے اور پاؤ کے تحفظ کا انتظام ہے۔
مختلف قسم کے باہری ڈائپر

پوتڑا یا ڈائپر (انگریزی: Diaper)، جیسا کہ ریاستہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا کی انگریزی میں عمومًا کہا جاتا ہے یا نیپی جیسا کہ آسٹریلیا اور برطانیہ اور دیگر مقامات کی انگریزی اور دیگر زباتوں میں کہا جاتا ہے، ایک طرح سے جانگیے کا کام کرتی ہے اور اس کے پہننے والے یا والی کو موقع و بے موقع پیشاب اور پاخانہ سے فارغ ہونے میں مدد کرتی ہے، بجائے اس کے کہ راست طور پر یہ کام بیت الخلاء میں ہو۔ جو بھی فضلات ہوتے ہیں وہ یا تو جذب ہوتے ہیں یا اس کے اندر ہی محفوظ رہتے ہیں۔ جب ڈائپر گیلے ہوتے ہیں یا ان فاسد مادہ جمع ہوتا ہے، تو انھیں بدلنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ چوں کہ ڈائپر کا استعمال عمومًا بہت ہی چھوٹے بچوں کے لیے کیا جاتا ہے، یہ بدلنے کا کام یا تو بچوں کے والدین یا کوئی اور ان کا دیکھنے والا کرتا ہے۔ اگر فوری طور پر یا فراغت کی کچھ دیر بعد نہ بدلا جائے تو جِلد کے مسائل پیدا ہو سکتے، حاص طور پر اس جگہ کے لیے جہاں جس پر ڈائپر پہنی گئی تھی۔

ڈائپر کپڑے سے یا کوئی آسانی استعمال کے بعد پھینکے والی شے سے تیار کیا جاتا ہے۔


ریشز کا خطرہ[ترمیم]

بچوں کی جلد بے حد حساس ہوتی ہے لہذااگر بچوں کا ڈائپر وقت پر تبدیل نہ کیا جائے تو ان کی جلد پر سرخ دھبے اور لکیریں پڑ جاتی ہیں اور سوزش ہو جاتی ہے۔ اگر یہ ریشز بڑھ جائیں تو ان میں جلن اور خارش بچوں کو تکلیف میں مبتلا کر دیتی ہے۔ ڈائپر پہنانے میں تھوڑی سی احتیاط بچوں کو اس پریشانی سے بچا سکتی ہے ۔ اس کے لیے بچوں کو زیادہ دیر تک ایک ہی ڈائپر میں نہیں رہنے دینا چاہیے۔ ہر 3 سے 4 گھنٹے بعد ڈائپر ضرور تبدیل کرنا چاہیے۔ نیز ڈائپر صحیح سائز، معیار اور معروف کمپنی کے ہی بچوں کو مناسب آرام پہنچاتے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]