پوجا شرما

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پوجا شرما
معلومات شخصیت
پیدائش 12 فروری 1989ء
نئی دہلی، بھارت
رہائش ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ اینکر، ماڈل، اداکارہ
وجہ شہرت مہابھارت میں دروپدی (پانچالی)
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پوجا شرما (پیدائش 1989ء، نئی دہلی [1] ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہے۔ انھیں سب سے زیادہ افسانوی سیریل مہابھارت میں اپنی دروپدی کے رول کے لیے جانا جاتا ہے۔

ابتدائی زندگی اور کیریئر[ترمیم]

پوجا کی پرورش دہلی میں ہوئی ہے۔ وہ ہمیشہ ماڈلنگ سے زیادہ دلچسپی رکھتی تھی۔ وہ اداکاری اور فنون اداکاری میں بھی دلچسپی رکھتی تھی۔ اپنے کالج کے دنوں کے دوران ان کے کھیل پر مبنی ٹاک شو کے لیے دوردرشن بھارتی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انھیں لگا تھا کہ وہ شو میں اپنے کردار کو اچھے سے ادا نہیں کر پا رہی ہیں، لیکن ان کی ٹیم میں سے کسی رکن نے ان سے کہا کے انمیں اینکر بننے کی ساری خصوصیات هیں۔ زوم ٹی وی کے لیے کچھاینکرینگ آڈیشن دینے کے بعد انھیں منتخب کیا گیا تھا۔ پیش کنندہ بننے کے بعد، انھوں نے کچھ ٹی وی مقابلے کیے اور ریمپ پر چلی۔ پوجا شرما فیمینا مس انڈیا 2006ء کے آخری کے 10 شرکاء میں سے ایک تھی۔[2]

شرما نے اپنی اداکاری کی شروعات اسٹار پلس کے "تیری میری محبت کی کہانیاں" میں کرن کندرا کے ساتھ۔ پوتر رشتہ میں سمايرا نامی کردار ادا کیا۔ میزبانی کرنے کی وجہ سے اور ان کی آواز اور نین-نقش کی وجہ سے "مہابھارت" کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ان کا آڈیشن پر آنے کے لیے کہا۔ تین دن گذر گئے لیکن وہ نہیں گئی اور آخری دن پر ڈائریکٹر نے انھیں آڈیشن دینے پر مجبور کر دیا۔ لیکن انھوں نے یہ بہت ہلکے سے لیا، کیونکہ انھوں نے سوچا کہ ان کا انتخاب نہیں کریں گے، لیکن اگلے ہی دن انھیں پروڈکشن ہاؤس سے فون آیا کہ انھیں دروپدی کے رول کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ای -24 کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جب انھیں یہ خبر ملی وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھی اور انھیں اتنی خوش ہوئی کے ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ "مہابھارت" کرنے کے دوران شرما ایک حادثے کا شکار بننے سے بچی جس میں ان کپڑوں میں آگ لگ گئی تھی۔ پوجا اپنے آپ کو آگ کو دور کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور اس دوران غلطی سے ان کے پلو میں آگ لگ گئی۔ ان کے بالوں سنوارنے والے شخص نے اس حادثے کو دیکھا اور انھیں آگ سے بچا لیا۔[3][4] ان کا دروپدی کے کردار کو شائقین اور ناقدین نے ایک ہی طرح سراہا اور "مہابھارت" سیریل بہت کامیاب رہا۔ شہرت اور تسلیم کے ساتھ ساتھ وہ ایک جانی مانی اداکارہ بن گئی ہیں۔ اس لیے ان کے بھارتی اور انڈونیشیا کے مداح بھی ہیں۔[5][6][7] اس سیریل کی کامیابی کی وجہ سے شرما کے ساتھ ساتھ اس کے دوسرے شریک ستاروں کو انڈونیشیا کے دورے کے لیے کہا گیا تھا۔ وہ پناہ اسمرا ارجن، نامی ایک انڈونیشی سیریل کا بھی حصہ تھی جس کی کہانی ارجن کا کردار ادا کرنے والے اداکار شاهير شیخ کے ارد گرد گھومتی تھی۔ یہ سیریل روس میں بھی کافی مقبول ہوا، جس کی وجہ سے شرما، سوربھ راج جین (کرشن) اور ارو چودھری (بھیشم) نے روس کا دورہ کیا۔ ان تینوں کو سیریل میں اپنی مقبولیت کی وجہ ورنداون چندر اُدے مندر کی تعمیر کا افتتاح کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ بعد میں 2014 میں، انھوں نے بیگ میجک کے مقبول شو، عجب غضب گھر جمائی میں کامیا کا کردار نبھایا۔

سیریل[ترمیم]

ایوارڈ[ترمیم]

سال کام ایوارڈ زمرے نتائج - 2014 مہابھارت اسٹار پریوار ایوارڈ پہل نئی سوچ کی فاتح[8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Pooja Sharma"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 23, 2016 
  2. "Neha kapoor crowned miss india 2006"۔ Hindustan Times۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 5, 2014 
  3. "Pooja Sharma escapes injury on Mahabharat set"۔ Zee News۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 6, 2014 
  4. "cheer haran sequence was taxing & exhausting : pooja sharma"۔ DNA۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 6, 2014 
  5. "Bringing Draupadi Alive"۔ Indian Express۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 6, 2014 
  6. "I can't connect to daily soaps, but now I respect them: Pooja Sharma"۔ Times of India۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 5, 2014 
  7. "Meet Daupadi from Mahabharat"۔ Times of India۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 6, 2014 
  8. Star Parivaar Awards 2014 winners list: Yeh Hai Mohabbatein wins six awards! - Bollywoodlife.com