پوجا ٹھاکر (بھارتی فضائیہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پوجا ٹھاکر بھارتی فضائیہ میں ایک خاتون وینگ کمانڈر ہے۔ وہ اس وقت سرخیوں کا حصہ بنی جب وہ مسلح افواج کی عدالت سے فضائیہ کی جانب سے مستقل کمیشن (Permanent Commission) کی نفی کی شکایت سے رجوع ہوئی اور اس کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔

مختصر حالات زندگی[ترمیم]

پوجا ٹھاکر کی پیدائش 1979ء میں ہوئی۔ وہ ایک فوجی کرنل کی بیٹی ہیں۔ وہ راجستھان سے ہیں اور فضائیہ میں 2000ء میں شامل ہوئی ہے۔[1]

مستقل کمیشن کی اہمیت اور پوجا ٹھاکر کی جد و جہد[ترمیم]

مستقل کمیشن یا اس کے تحت بھرتی کی صورت میں خاتون افسر لفٹننٹ کے درجے تک پہنچ ہو سکتی ہیں اور مابعد وظیفہ تمام فوائد سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ خواتین کو فضائیہ میں مستقل افسروں کے طور پر 2010ء سے بھرتی کیا جا رہا ہے جس کا پس منظر یہ تھا کہ تقریبًا 50 خاتون افسر، جن میں سے 22 بھارتی فضائیہ سے تھیں، عدالیت سے رجوع ہوئیں۔ 250 سے زائد خواتین کو مستقل کمیشن کا موقف حاصل ہوا جب عدالت نے ان کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔[1]

پوجا کا طرۂ امتیاز[ترمیم]

2015ء میں بارک اوباما بھارت آئے تھے۔[2] اس سلسلے میں ان کے اعزاز میں بھارت میں ہونے والے زمینی فوج، فضائیہ اور بحریہ کے مشترکہ گارڈ آف آنر پریڈ کی قیادت پوجا نے کی۔ اوباما بھارت کے 66 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مہمان بن کر بھارت آئے تھے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ "Pooja Thakur Wiki,Biography,Age,Date of Birth,Husband,Bio Info| Wing Commander in Indian Air Force"۔ 03 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2017 
  2. Top 10 highlights of Obama's visit to India - The Hindu