پوجا ڈھنگرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پوجا ڈھنگرا (پیدائش سن 1986) ہندوستانی پیسٹری شیف اور کاروباری خاتون ہیں۔ وہ ہندوستان کے پہلے میکرون اسٹور کی مالک ہیں۔

انھوں نے لی15 (Le15)کے نام سے ایک بیکری کھول رکھی ہے جو فرانسیسی میٹھے بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔ یہ بیکری مختلف اقسام کے میکرون بنانے کے لیے شہرت رکھتی ہے۔[1]

سوانح حیات[ترمیم]

پوجا ڈھنگڑا ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئیں جو کھانے کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ ان کے والد اور ان کا بھائی ورون ڈھنگڑا دونوں ریستوران کے مالک ہیں۔

پوجا نے اپنی خالہ سے بیکنگ کا فن سیکھا تھا۔[2] انھوں نے ابتدائی طور پر 2004 میں ممبئی کے ایک قانون پڑھانے والے ادارے میں داخلہ لیا مگر جلد ہی اسے چھوڑ دیا۔ اس کے بعد انھوں نے  لی بوورٹ، سوئٹزرلینڈ کے کیسار رٹز اسکول لی دا میں داخلہ لے لیا جہاں سے انھوں نے مہمان نوازی اور انتظامی امور کا ایک کورس کیا۔  [2]

تین سال بعد انھوں نے پیرس کے لی کورڈن بلو میں بھی تربیت حاصل کی [1] [3] ۔

کاروبار[ترمیم]

اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد پوجا ممبئی واپس آئیں اور انھوں نے مارچ 2010 میں ہندوستان میں پیرس طرز کا سٹور کھولنے کا تجربہ کیا [4]۔

2016 میں پوجا ڈھنگرا نے اپنے کاروبار میں توسیع کرتے ہوئے جنوبی ممبئی میں لی 15 کیفے کے نام سے ایک نیا کیفے اسٹور کھولا۔ اگرچہ یہاں مشہور فرانسیسی میٹھے تیار کیے جاتے ہیں لیکن کیفے کے مینو میں سادہ اور لذیذ کھانے بھی دستیاب ہیں۔

جب انھوں نے 2010 میں ممبئی میں کاروبار کھولا تو ان کے پاس کام کرنے والے صرف دو افراد تھے۔ اکتوبر 2014 تک ان کی تعداد 42 ہو چکی تھی۔

ان کی خواہش اب پورے ہندوستان میں کیفے کھولنا ہے۔ [2] وہ قومی روزناموں میں نمایاں رہی ہیں اور ایک متحرک کاروباری خاتون ہیں۔

انھیں فوربس انڈیا کے ادارے نے اپنی 2014 کی فہرست میں  "30 انڈر 30" کی فہرست کے لیے منتخب کیا تھا۔ انھوں نے بیکنگ پر دو کتابیں بھی شائع کیں ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Kinjal Pandya (15 February 2015)۔ "India's 'macaron queen'"۔ بی بی سی نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2015 
  2. ^ ا ب پ Milan Sharma (11 July 2011)۔ "Macaroons make Pooja Dhingra's cash register ring"۔ دی اکنامک ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2015 
  3. Bhumika K. (19 June 2014)۔ "Miss Macaron"۔ دی ہندو۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2015 
  4. Gauri Vij (11 February 2016)۔ "Where sweet and savoury meet"۔ دی ہندو۔ Chennai, India۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولا‎ئی 2016