پوجا ہیگڑے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پوجا ہیگڑے
پوجا ہیگڑے

معلومات شخصیت
پیدائش 13 اکتوبر 1990 (28 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ممبئی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
قومیت بھارتی
قد 5 فٹ 8 انچ[1]
عملی زندگی
تعليم M.Com
پیشہ ماڈل اور اداکارہ
ویب سائٹ
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی  بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہے۔ پوجا ہیگڑے کی پیدائش ممبئی مہارشٹر میں ہوئی۔ پوجا ہیگڑے کا خاندان کرناٹک کے اڈپی ضلع سے ہے۔ پوجا کو ہندی زبان کے علاوہ تلو، انگریزی، کناڈا، تمل پر بھی مکمل عبور ہے۔ مس یونیورس انڈیا 2010ء مقابلہ حسن میں دوم آ چکی ہے جس کے بعد اس نے فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔[2]

کیریئر[ترمیم]

Pooja Hegde (cropped).jpg

پوجا کو اپنے کالج کے دنوں سے فیشن اور ماڈلنگ کا شوق تھا، اس وجہ سے وہ اسکول اور کالج کے دنوں سے ہی ان تمام مقابلوں میں حصہ لیا کرتی تھیں۔ پوجا ہیگڑے سال 2009 میں مس فیمیناانڈیا کے نصف مقابلہ پر پہنچ کر مقابلے سے باہر ہو گئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ سال 2010 میں مس یونیورس انڈیا مقابلہ کے لیے درخواست کی۔ او ر وہ اس مقابلے میں سیکنڈ رنر اپ رہیں۔ اس مقابلے کے بعد انہیں جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات تامل فلم مگمودو سے کی تھی، اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار جيواتھے۔ اس کے بعد وہ تیلگو فلم اوكا لیلی كوسم میں ناگ چیتنیہ کے ساتھ دکھائی دیں۔ ابھی حال ہی میں چرنجیوی کے بھتیجے ے ورن تیجا کے ساتھ مکند نامی فلم بھی کی۔ 2016 میں پوجا ہیگڑے اشوتوش گواریكر کی فلم موئن جو دڑو میں رتیک روشن کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ افروز ہوئیں۔

فلموگرافی[ترمیم]

سال فلم کردار زبان دیگر
2012ء مگامودی شکتی تمل نامزد: سییما ایوارڈ بیسٹ ایکٹریس ڈیبیو
ہندی ڈب: مہابلی ایک سُپر ہیرو
2014ء اوكا لیلی كوسم نندنا تیلگو
2014ء موکنڈا گوپكا تیلگو
2016ء موئن جو دڑو چانی ہندی
2017ء دوواڈا جگناتھم پوجا تیلگو ہندی ڈب: ڈی جے
2018ء رنگستھلم جگیلو رانی تیلگو خصوصی ظہور
2018ء ساکشیم سوندریا لاہاری تیلگو
2018ء اراوندا سمیتھا ویرا راگھو اراوندا تیلگو
2019ء ہاؤس فل 4 میناکشی سنگھ ہندی
2019ء مہارشی اعلان ہوگا تیلگو

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]