مندرجات کا رخ کریں

پولیو ویکسین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پولیو ویکسین
طبی معلومات
تجارتی نامآئی پول، پولیوویکس، دیگر
اے ایچ ایف ایس/Drugs.comسانچہ:ڈرگس۔کوم۔
MedlinePlusa601177
معلومات
  • CA HC: Imovax
حمل
زمرہ
  • AU: بی ٹو [1]
  • US: این [1]
    راستےپیرنٹیرل (آئی پی وی)، منہ سے (او پی وی)
    قانونی حیثیت
    قانونی حیثیتصرف آر ایکس (الولايات المتحدة)
      (تصدیق کریں)

    پولیو ویکسین، پولیو مائیلائٹس (پولیو) کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والی ویکسین ہیں۔ [2] جس کی دو اقسام استعمال کی جاتی ہیں: ایک غیر فعال پولیووائرس جو انجیکشن (آئی پی وی) کے ذریعے دیا جاتا ہے اور ایک کمزور پولیووائرس جو منہ سے دیا جاتا ہے (او پی وی)۔ [2] ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی سفارش کرتی ہے۔ [2] ان دو ویکسین نے دنیا کے بیشتر حصوں سے پولیو کا خاتمہ کر دیا ہے، [3] [4] [5] سال 1988 رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد کو 350,000 سے کم کر کے 2018 میں 33 کر دیا ہے- [6]

    غیر فعال پولیو ویکسین بہت محفوظ ہیں۔ [2] انجکشن کی جگہ پر ہلکی لالی یا درد ہو سکتا ہے۔ [2] منہ سے دی جانے والی پولیو ویکسین، فی ملین خوراکوں پر ویکسین سے وابستہ فالج کے پولیو کے تقریباً تین کیسز کا سبب بنتی ہیں ۔ [2] اس کا موازنہ فی ملین 5,000 کیسز سے ہوتا ہے جو پولیو کے انفیکشن کے بعد مفلوج ہو جاتے ہیں۔ [7] دونوں عام طور پر حمل کے دوران اور ان لوگوں میں جن کو ایچ آئی وی/ایڈز ہے لیکن وہ ٹھیک ہیں کو دینے کے لیے محفوظ ہیں۔ [2]

    پولیو ویکسین کا پہلا کامیاب مظاہرہ ہلیری کوپرووسکی نے سال 1950 میں کیا تھا، جس میں ایک زندہ کمزور وائرس تھا جسے لوگ پیتے تھے۔ [8] ویکسین کو ریاستہائے متحدہ میں استعمال کے لیے منظور نہیں کیا گیا تھا، مگر اسے کامیابی کے ساتھ کسی اور جگہ استعمال کیا گیا تھا۔ [8] ایک غیر فعال پولیو ویکسین، جو چند سال بعد جوناس سالک نے تیار کی، 1955 میں استعمال میں آئی۔ [2] [9] ایک مختلف، منہ سے دی جانے والی پولیو ویکسین البرٹ سبین نے تیار کی تھی اور 1961 میں تجارتی استعمال میں آئی تھی۔ [2] [10] یہ عالمی ادارہ صحت کی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ہے۔ [11] ترقی پذیر دنیا میں منہ سے دی جانے والی ویکسین کی فی خوراک تھوک قیمت 2014 تک تقریباً 0.25 امریکی ڈالر ہے۔ [12] ریاستہائے متحدہ میں، غیر فعال فارم کی قیمت $25 اور $50 کے درمیان ہے۔ [13]


    حوالہ جات

    [ترمیم]
    1. 1 2 سانچہ:ڈرگس۔کوم حمل،ولیو وائرس ویکسین غیر فعال
    2. 1 2 3 4 5 6 7 8 9 World Health Organization (مارچ 2016)۔ "Polio vaccines: WHO position paper"۔ Weekly Epidemiological Record۔ ج 91 شمارہ 12: 145–68۔ PMID:27039410۔ 2016-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-19
    3. ↑ RB Aylward (2006)۔ "Eradicating polio: today's challenges and tomorrow's legacy"۔ Annals of Tropical Medicine and Parasitology۔ ج 100 شمارہ 5–6: 401–13۔ DOI:10.1179/136485906X97354۔ PMID:16899145
    4. ↑ LB Schonberger، J Kaplan، R Kim-Farley، M Moore، DL Eddins، M Hatch (1984)۔ "Control of paralytic poliomyelitis in the United States"۔ Reviews of Infectious Diseases۔ 6 Suppl 2: S424–26۔ DOI:10.1093/clinids/6.Supplement_2.S424۔ PMID:6740085
    5. ↑ "Global Wild Poliovirus 2014–2019" (PDF)۔ 2019-02-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-02-03
    6. ↑ "Does polio still exist? Is it curable?"۔ عالمی ادارہ صحت (WHO)۔ 2017-12-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-21
    7. ↑ "Poliomyelitis"۔ عالمی ادارہ صحت (WHO)۔ 2017-04-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-25
    8. 1 2 Margalit Fox (20 اپریل 2013)۔ "Hilary Koprowski, Who Developed First Live-Virus Polio Vaccine, Dies at 96"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 2017-08-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-08
    9. ↑ H Bazin (2011)۔ Vaccination: A History۔ John Libbey Eurotext۔ ص 395۔ ISBN:978-2742007752۔ 8 ستمبر 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
    10. ↑ DR Smith، PA Leggat (2005)۔ "Pioneering figures in medicine: Albert Bruce Sabin – inventor of the oral polio vaccine"۔ The Kurume Medical Journal۔ ج 52 شمارہ 3: 111–16۔ DOI:10.2739/kurumemedj.52.111۔ PMID:16422178
    11. ↑ World Health Organization (2019)۔ World Health Organization model list of essential medicines: 21st list 2019۔ Geneva: World Health Organization۔ hdl:10665/325771۔ WHO/MVP/EMP/IAU/2019.06. License: CC BY-NC-SA 3.0 IGO
    12. ↑ "Vaccine, Polio"۔ International Drug Price Indicator Guide۔ 2017-02-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-06
    13. ↑ R Hamilton (2015)۔ Tarascon Pocket Pharmacopoeia۔ Jones & Bartlett Learning۔ ص 316۔ ISBN:978-1-284-05756-0