پوپ فرانسس
پوپ فرانسس | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(لاطینی میں: Franciscus) | |||||||
![]() |
|||||||
مناصب | |||||||
علاقائی اسقف [1][2] | |||||||
برسر عہدہ 30 نومبر 1998 – 13 مارچ 2013 |
|||||||
پوپ [1][3][4] (266 ) | |||||||
برسر عہدہ 13 مارچ 2013 – 21 اپریل 2025 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (ہسپانوی میں: Jorge Mario Bergoglio) | ||||||
پیدائش | 17 دسمبر 1936ء [5][6][7][8][9][3][10] فلورس، بیونس آئرس [11][12]، بیونس آئرس [13][14] |
||||||
وفات | 21 اپریل 2025ء (89 سال)[15][16][17][18][19] ویٹیکن سٹی [20][14] |
||||||
وجہ وفات | سکتہ [21][22]، دوران خود نقاہت [22] | ||||||
مدفن | سانتا ماریا ماجیورے | ||||||
طرز وفات | طبعی موت [23] | ||||||
شہریت | ![]() ![]() |
||||||
مذہب | کیتھولک ازم [26] | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ بیونس آئرس [27] | ||||||
پیشہ | کیمیادان ، مصنف [14]، الٰہیات دان ، واعظ ، سیاست دان [28]، آپ بیتی نگار [29]، استاد جامعہ [14]، فلسفی [14] | ||||||
مادری زبان | ہسپانوی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ہسپانوی [30][31]، اطالوی [30]، لاطینی زبان [30]، جرمن ، فرانسیسی ، پرتگالی ، انگریزی | ||||||
اعزازات | |||||||
![]() بامبی ایوارڈ (2016)[33] ٹائم سال کی شخصیت (2013)[34] ![]() |
|||||||
دستخط | |||||||
![]() |
|||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
![]() |
IMDB پر صفحات، IMDB پر صفحات | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
پوپ فرانسس (پیدائش: خورخے ماریو برگولیو؛ 17 دسمبر 1936ء – وفات: 21 اپریل 2025ء) رومی کاتھولک کلیسیا کے 266ویں پوپ اور ویٹیکن سٹی ریاست کے سربراہ تھے۔ وہ 2013ء سے 2025ء تک اس منصب پر فائز رہے۔ وہ یسوعی سلسلہ تعلق رکھنے والے پہلے پوپ، پہلے لاطینی امریکی، پہلے امریکی براعظم سے تعلق رکھنے والے، پہلے جنوبی نصف کرے سے تعلق رکھنے والے اور آٹھویں صدی عیسوی کے شامی پوپ گریگوری سوم کے بعد پہلے غیر یورپی پوپ تھے۔
برگولیو ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے۔ 1958ء میں بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد انھوں نے یسوعی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ 1969ء میں انھیں پادری مقرر کیا گیا۔ 1973ء سے 1979ء تک وہ یسوعی جماعت کے ارجنٹائن میں صوبائی سربراہ رہے۔ 1998ء میں بیونس آئرس کے آرچ بشپ اور 2001ء میں پوپ جان پال دوم کی جانب سے کارڈینل مقرر کیے گئے۔
پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کے استعفے کے بعد 13 مارچ 2013ء کو پوپ فرانسس منتخب ہوئے۔ انھوں نے مقدس فرانسس آسیزی کے احترام میں ”فرانسس“ کا نام اختیار کیا۔ ان کی پاپائیت عاجزی، رحمت پر زور، غریبوں کے لیے ہمدردی، بین المذاہب مکالمے اور عالمی سطح پر سرگرم کردار کے حوالے سے معروف رہی۔ انھوں نے پوپ کے لیے روایتی اپارٹمنٹ کی بجائے ’ڈومس سینکٹے مرتھا‘ کے مہمان خانے میں قیام کو ترجیح دی۔
انھوں نے رومی کُوریا (Curia Romana) میں خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا۔ ہم جنس پرست افراد کے ساتھ ہمدرد رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو انفرادی طور پر برکت دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ یہ مذہبی تناظر میں نہ ہو۔ وہ سرمایہ دارانہ نظریہ ”ٹرکل ڈاؤن“، صارفیت (Consumerism) اور بے لگام ترقی (overdevelopment) کے ناقد تھے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کو اپنی پاپائیت کا اہم موضوع بنایا۔ انھوں نے سزائے موت کو ہر حال میں ناقابل قبول قرار دیا اور اس کے عالمی خاتمے کے لیے کلیسیا کی وابستگی کا اعلان کیا۔
بین الاقوامی امور میں انھوں نے دائیں بازو کی قوم پرستی پر تنقید کی، ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے کے قوانین کی مخالفت کی، امریکا اور کیوبا کے تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کیا، چین سے معاہدہ کیا تاکہ چینی بشپوں کی تقرری میں ریاستی اثر و رسوخ کی وضاحت ہو اور فلسطین کے ساتھ معاہدہ کیا۔ انھوں نے مہاجرین کے حقوق کی حمایت کی اور اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیوں پر تنقید کی۔
2022ء میں پوپ فرانسس نے کینیڈا میں کاتھولک کلیسیا کی جانب سے مقامی افراد کی ثقافتی نسل کشی پر معافی مانگی۔ ان کے عہد میں ”Synod on Synodality“ منعقد ہوا، جسے ویٹیکن کی دوسری مجلس کے بعد کلیسیا کا اہم ترین اجلاس قرار دیا گیا۔
پوپ فرانسس 21 اپریل 2025ء کو ایسٹر پیر کے دن 88 سال کی عمر میں فالج اور قلبی نظام کی ناکامی کے باعث انتقال کر گئے۔ انھوں نے اپنی وفات سے ایک دن قبل ایسٹر اتوار کو آخری بار عوامی ظہور کیا۔
آیت اللہ سیستانی سے ملاقات
[ترمیم]شیعوں کے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی اور کیتھولک عیسائیوں کے سربراہ پوپ فرانسس نے سنیچر کے روز 27 فروری 2021ء کو نجف میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریبا پونے گھنٹے کی تھی۔ دونوں مذہبی لیڈروں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ [36] ملاقات کے بعد پوپ نے یہ بیان دیا کہ وہ آیت اللہ سیستانی کی شخصیت سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ مسلم دنیا کی ایک ایسے شخص سے ملاقی ہوئے ہیں جو روحانی طور پر زیادہ مضبوط ہیں۔[37] [38]
وفات
[ترمیم]20 اپریل 2025ء کو، پوپ فرانسس آخری بار ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ایسٹر اتوار کے دن نظر آئے۔ وہاں پر انھوں نے اپنا آخری ایسٹر خطاب کیا اور غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ [39][40][41][42]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Catholic Hierarchy person ID: https://www.catholic-hierarchy.org/bishop/bbergj.html
- ↑ Catholic Hierarchy diocese ID: https://www.catholic-hierarchy.org/diocese/dorar.html
- ^ ا ب BeWeb person ID: https://www.beweb.chiesacattolica.it/persone/persona/66/ — اخذ شدہ بتاریخ: 12 فروری 2021
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20130415003 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 فروری 2023
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/1032307897 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Nationalencyklopedin — NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/franciskus-(påve) — بنام: Franciskus — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Francis-I-pope — بنام: Francis I pope — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Papež František — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/373848
- ↑ Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/75083 — بنام: pope Francis
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000029469 — بنام: Franziskus — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Guardian topic ID: https://www.theguardian.com/world/2013/mar/16/pope-francis-radical-reshape-catholic-church
- ↑ عنوان : Le pape François est mort en ce jour de lundi de Pâques à l’âge de 88 ans — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.lavoixdunord.fr/1577858/article/2025-04-21/le-pape-francois-est-mort-en-ce-lundi-de-paques-l-age-de-88-ans — اقتباس: Pour comprendre le pontificat de Jorge Mario Bergoglio, il faut remonter à sa naissance en 1936 dans le quartier populaire de Flores à Buenos Aires.
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20130415003 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 جنوری 2023
- ^ ا ب پ ت جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1032307897 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مئی 2025
- ↑ Pope Francis has died, the Vatican says — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اپریل 2025
- ↑ تاریخ اشاعت: 21 اپریل 2025 — Le pape François est mort — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اپریل 2025
- ↑ تاریخ اشاعت: 21 اپریل 2025 — Pope Francis has died on Easter Monday at age of 88 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اپریل 2025
- ↑ عنوان : Le pape François est mort en ce jour de lundi de Pâques à l’âge de 88 ans — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.lavoixdunord.fr/1577858/article/2025-04-21/le-pape-francois-est-mort-en-ce-lundi-de-paques-l-age-de-88-ans
- ↑ Muerre'l Papa Francisco a los 88 años — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اپریل 2025
- ↑ https://www.lemonde.fr/disparitions/article/2025/04/21/le-pape-francois-est-mort_6598504_3382.html
- ↑ تاریخ اشاعت: 22 اپریل 2025 — Le notizie del 21 aprile sulla morte del pontefice
- ↑ تاریخ اشاعت: 21 اپریل 2025 — Declaration of death of His Holiness Francis — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اپریل 2025
- ↑ https://www.infobae.com/espana/2025/04/21/muere-el-papa-francisco-a-los-88-anos/
- ↑ تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013 — Argentina's Jorge Mario Bergoglio elected Pope Francis I
- ↑ تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2013 — Pope Francis I starts work as head of Catholic Church
- ↑ عنوان : Catholic-Hierarchy.org — Catholic Hierarchy person ID: https://www.catholic-hierarchy.org/bishop/bbergj.html — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اکتوبر 2020
- ↑ https://www.ncronline.org/blogs/does-pope-francis-have-masters-degree-chemistry
- ↑ Pope Francis — اخذ شدہ بتاریخ: 27 ستمبر 2024
- ↑ عنوان : Who's who — ناشر: اے اینڈ سی بلیک — Who's Who UK ID: https://www.ukwhoswho.com/view/article/oupww/whoswho/U258737
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20130415003 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/233149539
- ↑ تاریخ اشاعت: 11 جنوری 2025 — Biden honors Pope Francis with the Presidential Medal of Freedom — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اپریل 2025
- ↑ Papst Franziskus mit "Bambi" ausgezeichnet. Ein Reh für Nächstenliebe — اخذ شدہ بتاریخ: 11 نومبر 2016
- ↑ http://poy.time.com/person-of-the-year-2013/ — اخذ شدہ بتاریخ: 3 نومبر 2024
- ↑ http://poy.time.com/person-of-the-year-2013/
- ↑ https://apnews.com/article/pope-ayatollah-meeting-preparation-iraq-6ebc225f98c0f711f4e86227df34d517
- ↑ https://apnews.com/article/pope-ayatollah-meeting-preparation-iraq-6ebc225f98c0f711f4e86227df34d517
- ↑ https://www.ndtv.com/world-news/pope-francis-top-shiite-cleric-plead-for-peace-in-historic-iraq-encounter-2385583?amp=1&akamai-rum=off
- ↑ "Pope Francis' last public appearance on Easter Sunday"۔ بی بی سی نیوز۔ 21 اپریل 2025۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-04-21
- ↑ Emily Shapiro (21 اپریل 2025)۔ "Read Pope Francis' final Easter address"۔ ABC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-04-21
- ↑ "Pope's frequent calls to a Catholic church made him a revered figure in war-battered Gaza". AP News (بزبان انگریزی). 21 Apr 2025. Retrieved 2025-04-22.
- ↑ "In brief Easter appearance at Vatican, Pope Francis urges Gaza ceasefire"۔ Al Jazeera۔ 20 اپریل 2025
- 1936ء کی پیدائشیں
- 17 دسمبر کی پیدائشیں
- 2025ء کی وفیات
- 21 اپریل کی وفیات
- ویٹیکن سٹی میں موت
- صدارتی تمغا آزادی کے وصول کنندگان
- ٹائم (رسالہ) کی سال کی شخصیت
- پوپ فرانسس
- ارجنٹائن مقدس کرسی تعلقات
- اسلاموفوبیا کے ناقدین
- اکیسویں صدی کے پوپ
- پاپائی نام
- پوپ
- ویٹیکن سٹی
- اطالوی نژاد ارجنٹائنی شخصیات
- بیونس آئرس کی شخصیات
- ٹائم 100
- موجودہ قومی حکمران
- اطالوی شخصیات
- بیسویں صدی کے اسقف
- مذہب میں اکیسویں صدی
- بیونس آئرس کے مصنفین