پوکیمون ریڈ اینڈ بلیو/گرین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پوکیمون ریڈ اینڈ بلیو/گرین
ڈویلپر Game Freak Edit this on Wikidata
ناشر نینتندو Edit this on Wikidata
ڈائریکٹر Satoshi Tajiri Edit this on Wikidata
پروڈوسر Shigeru Miyamoto Edit this on Wikidata
ڈیزائنر Satoshi Tajiri Edit this on Wikidata
کمپوزر Junichi Masuda Edit this on Wikidata
Series Pokémon core series Edit this on Wikidata
پلیٹ فارم Game Boy Edit this on Wikidata
صنف آر پی وی جی Edit this on Wikidata
موڈ سنگل پلیئر
ملٹی پلیئر Edit this on Wikidata

پوکیمون ریڈ اینڈ بلیو جن کا جاپان میں نام پوکیمون ریڈ اور گرین ہے،جاپانی کمپنی گیم فریک اور نینٹینڈو نے مشترکہ طور پر تیار کی جو 1996 میں ریلیز ہوئی۔ یہ سب سے پہلی پوکیمون گیمز ہیں۔ ان کی ریلیز کے ایک سال بعد ہی ان کا سیکول پوکیمون یلو ریلیز کر دیا گیا۔

کہانی[ترمیم]

کھلاڑی جنھیں پوکیمون ٹرینر کہا جاتا ہے خود کو ایک تصوراتی دنیا میں پاتے ہیں۔ علاقے کا نام کانٹو ہوتا ہے۔گیم کا اصل مقصد کانٹو کے آٹھ نشان (بیجز) حاصل کر کے چیمپیئن کو ہرانا ہوتا ہے۔ دوسرا بڑا مقصد پوکیڈیکس کو مکمل کرنا ہوتا ہے۔ دو گیموں کے آپس کے رابطے کے لیے پوکیمون کیبل کا سہارا لیا جاتا ہے جس کے ذریعے کھلاڑی پوکیمون کی تجارت اور مقابلہ بھی کر سکتے ہیں۔گیم میں برے لوگوں کی ایک جماعت جس کا نام ٹیم راکٹ ہوتا ہے،ان سے مقابلہ کرنا اور ان کے مزموم عزائم کو ناکام بنانا بھی اہم مقصد ہوتا ہے۔گیم میں کل ملا کر 150 پوکیمون ہیں۔ ایک پوکیمون جس کا نام میو ہے وہ صرف دھوکا دہی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جائزے[ترمیم]

گیم کو کافی حد تک مثبت جائزے ملے جن میں سب سے بہتر سکور میٹا کریٹک نے 81 دیے۔ اس کے علاوہ گیم رینکنگ نے 89 تک کا سکور دے دیا۔ آئی جی این کے کریگ حیرس نے 10/10 سکور دیا۔ مجموعی طور پر گیم کامیاب رہیں۔ نقاد کے مطابق گیم نے کئی نئی خصوصیات متعارف کروائیں ہیں۔ اتنے بہتر نتائج پانے کی وجہ سے گیم کے ری میک بھی بنائے گئے۔ صرف جاپان میں ہی ایک کروڑ چالیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ کل ملا کر ساری دنیا میں نو کروڑ پچاسی لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔