پٹھو گرم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پٹھو گرم پنجاب میں بچوں کا ایک کھیل ہے۔ اس میں چھوٹی گول 4 یا 6 ٹھیکریوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھا جاتا ہے۔ ایک بچہ ایک خاص فاصلے سے ان ٹھیکریوں کو ست ربٹی گیند مارتا ہے۔ اگر گیند کو دوسری سمت میں مخالف بچہ دبوچ لے تو پہلے بچے کی باری چلی جاتی ہے اگر ٹھیکریاں گیند سے ٹکرانے کے بعد گر جائیں اور گیند دور چلی جائے اور گیند کو ٹھیکریوں کے ساتھہ مارنے والا بچہ ٹھیکریوں کو درست کر دے تو اس بچے کو ایک اور باری مل جائے گی۔ اگر ٹھیکریوں کو درست کرنے سے پہلے پہلے مخالف کھلاڑی گیند اس بچے کو مار دیں تو اس بچے کی باری ختم ہو جائے گی۔