پٹیالہ شلوار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پٹیالہ شلوار

پٹیالہ شلوار زنانہ لباس کی ایک قسم ہے جو تاریخی طور پر پنجاب کے شہر پٹیالہ کا لباس رہا ہے اور اسی مناسبت سے اس کا نام پڑا۔ پٹیالہ کے قدیم حکمراں طبقے میں اس لباس کو شاہی لباس کا درجہ حاصل تھا۔ پٹیالہ لباس اور پٹھانی لباس ایک دوسرے سے گہری مماثلت رکھتے ہیں البتہ ان دونوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پٹیالہ شلوار عموماََ زیادہ وسیع ہوتی ہے نیز پٹیالہ لباس میں ققمیصکے دامن چھوٹے ہوتے ہیں۔ پٹیالہ لباس اب کافی متنوع ہو چکا ہے اور اس میں اب مردوں کے لیے بھی ایک قسم کا لباس بنایا جاتا ہے تاہم پرانے وقتوں میں اس طرز پر صرف خواتین کا لباس تیار ہوتا تھا۔

یہ لباس عموماََ ایسے کپڑے سے تیار ہوتا ہے جو انسان کو بھاری نہ لگے یہی وجہ ہے کہ پنجاب اور بھارت کے دیگر شمالی علاقوں میں اسے مقبولیت حاصل ہے، نیز یہ گرمیوں کا بہترین لباس سمجھا جاتا ہے۔ پٹیالہ لباس کو شاہی لباس بھی کہا جاتا ہے کیونکہ پرانے وقتوں میں اسے صرف پٹیالہ کے شاہی خاندانوں کے لوگ پہنا کرتے تھے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]