پٹیل پاڑہ (کراچی )
پٹیل پاڑہ کراچی ، سندھ ، پاکستان میں جمشید ٹاؤن میں واقع ہے۔
1947ء میں پاکستان کی آزادی سے قبل، پٹیل ہندوؤں ، پارسیوں اور اسماعیلیوں کی کافی آبادی اس علاقے میں رہتی تھی جسے اب پٹیل پاڑہ کہا جاتا ہے۔ [1] پاکستان کی آزادی کے بعد، پٹیل پاڑہ کے تقریباً تمام ہندو ہندوستان ہجرت کر گئے۔
اب پٹیل پاڑہ میں مہاجروں ، پنجابیوں ، سندھیوں ، کشمیریوں ، سرائیکیوں ، پختونوں ، بلوچوں ، میمنوں ، بوہروں ، اسماعیلیوں اور عیسائیوں سمیت کئی قومیں مقیم ہیں۔