پڑی مچھلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دریائے سندھ میں عام پائی جاتی ہے چوڑی جسامت اور چھوٹے منہ کی وجہ سے اسے پڑی کہا جاتا ہے اس کا وزن پانچ کلوگرام کہا جاتا ہے بازار میں اس کی قیمت دیگر مچھلیوں کی نسبت کم ہوتی ہے اس میں بے شمار کانٹے ہوتے ہیں جو دو انچ تک اور کافی باریک ہوتے ہیں اس کا سالن بنانے کی بجائے اسے تل کر کھائی جاتی ہے تلنے سے اس کے کانٹے سرخ اور کرنچی ہو جاتے ہیں جسے اس کا ذائقہ دو آتشنہ ہو جاتا ہے اگر سالن بنانا ہوتو اس کو پہلے ابالا جاتا ہے اور باآسانی کانٹوں سے ماس الگ کر دیا جاتا ہے سالن میں قیمہ کی طرح اس کا گوشت گھل جاتا ہے اگر اسطریقہ سے پڑی مچھلی کو پکا کر کھایا جائے تو اس کا ذائقہ برسوں یاد رہے گا