پھگواڑا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پھگواڑا بھارت کے زیر انتظام ریاست پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ یہاں سکھ مذہب کے ماننے والوں کی اکثریت ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرا سچا سودہ کے معتقدین کی ایک اچھی خاصی تعداد آباد تھی۔[1]

علاقے میں بھارت کے نچلے دلت طبقے کے لوگ بھی اچھی خاصی تعداد میں آباد ہیں۔ اس وجہ سے 2018ء میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام کے تعلق سے پنجاب کے پھگواڑا شہر میں لگے پوسٹر پھاڑے جانے سے یہاں کافی کشیدگی پھیل گئی تھی۔ اس پر فوری کار روائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295 (مذہبی جذبات بھڑکانے کے لیے مذہبی مقامات یا مقدس کتابوں کو نقصان پہنچانے) کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔[2]


حوالہ جات[ترمیم]