پھیرے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پھیرے پاکستانی پنجابی فلم تھی جس کی نمائش لاہور میں 28 جولائی 1949ء کو ہوئی۔ اِس فلم کے ہدایت کار نذیر احمد خان تھے۔ اِس فلم کی کہاں ی تقسیم ہند سے قبل نذیر احمد خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم گاؤں کی گوری سے ہی ماخوذ تھی جو 1945ء میں بنائی گئی تھی۔ اِس فلم کی موسیقی غلام احمد چشتی نے مرتب کی تھی جبکہ فلم کے مکالمے بابا عالم سیاہ پوش نے تحریر کیے تھے۔ اِس فلم کے گیت منور سلطانہ اور عنایت حسین بھٹی نے گائے تھے۔