پہاڑی مستقر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پہاڑی مُستَقَر (hill station) جسے پہاڑی مقام، صحت افزا پہاڑی مقام یا صرف صحت افزا مقام بھی کہاجاتا ہے، سے مراد ایک ایسے قصبے کی ہوتی ہے جو قریبی وادی یا میدان سے بُلندی پر ہو۔ پہاڑی مستقر کی اِصطلاح زیادہ تر استعماری ایشیا (colonial asia) میں استعمال کی جاتی ہے جہاں یورپی استعمار حکمرانوں نے گرمی کی شدّت سے پناہ گزینی (refuges) کے لیے پہاڑی علاقوں میں (جہاں درجۂ حرارت کم ہوتی ہے) قصبوں کی بنیاد رکھی، ان قصبی علاقوں کو پہاڑی مستقر کہاجاتا ہے۔ جبکہ، صحت افزاء مقام کی اِصطلاح کسی بھی ایسی جگہ کے لیے استعمال کی جاتی ہے جہاں کی آب و ہوا خوشگوار اور صحت بخش ہو۔

پہاڑی مستقرات کی فہرست[ترمیم]

پاکستان کے پہاڑی مستقرات (بلحاظ صوبہ)[ترمیم]

  • پنجاب: یہاں کے تمام پہاڑی مقامات گلیات خطہ میں ہیں، اگرچہ گلیات کا علاقہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ہے تاہم یہ صوبہ پنجاب کے مری تحصیل تک پھیلا ہوا ہے، گلیات کا سب سے بڑا پہاڑی مقام مری کا قصبہ ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

فہرست پاکستان کے پہاڑی مستقر