پہاڑی (راگ)
راگ موسیقی | |
فہرست ٹھاٹھ | |
راگ پہاڑی بلاول ٹھاٹھ کا اوڈو سمپورن راگ ہے۔
تشکیل راگ
[ترمیم]اس راگ میں کومل مدھم اور کومل نکھاد کے علاوہ باقی تمام سر تیور ہیں۔ دھیوت وادی اور مدھم سموادی سر ہے۔ بعض کھرج کو وادی اور مدھم یا پنچم کو سموادی بھی مانتے ہیں۔
استعمال
[ترمیم]اس راگ کو زیادہ تر نیم کلاسیکی موسیقی اور لوک موسیقی میں استعمال میں لایا گیا ہے اور لایا جاتا ہے۔ اس کو دوسرے کمبھیر اور وسیع و عریض راگوں کی طرح نہیں گایا جاتا بلکہ اس میں ٹھمریاں، غزلیں، گیت، ماہیے اور دھہے وغیرہ گائے جاتے ہیں۔ اس راگ کو نہایت ہلکے پھلکے انداز اور انگ میں گایا جاتا ہے۔ یہ اترانگ کا ناگ ہے۔ اس راگ کو گاتے وقت خوبصورتی کے لیے اس میں دوسرے راگوں یعنی کھماج، جھنجوٹی، تلنگ وغیرہ کا میل بھی کر لیا جاتا ہے۔
آروہی امروہی
[ترمیم]آروہی: سا - رے - گا - پا - دھا - سا
آمروہی: سا - نی -دھا - پا - ما - گا -رے - سا - دھا
حوالہ جات
[ترمیم]کنور خالد محمود، عنایت الہی ٹک، سرسنگیت۔ الجدید، لاہور؛ المنار مارکیٹ، چوک انارکلی۔ 1969ء صفہ 166-168.