پہلا ریلوے اسٹیشن

متناسقات: 51°37′05″N 3°56′18″W / 51.6180°N 3.9383°W / 51.6180; -3.9383
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Swansea The Mount
محل وقوعSwansea
Wales
متناسقات51°37′05″N 3°56′18″W / 51.6180°N 3.9383°W / 51.6180; -3.9383
دیگر معلومات
حیثیتDisused
تاریخ
اصل کمپنیOystermouth Railway
قبل از گروہ بندیSwansea and Mumbles Railway

دنیا کا سب سے پہلا ریلوے اسٹیشن ، سوانسی دی ماونٹ ریلوے اسٹیشن برطانیہ کے صوبے ویلز میں بنایا گیاتھا۔ جہاں سے 25 مارچ 1807 کو پہلی بار مسافروں نے ریل کا سفر کیا۔ برطانوی پارلیمان نے 1804 سوانسیا اور اویسٹر ماوتھ کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کے لیے ایک بل منظور کیا۔ کیونکہ انیسویں صدی کے آغاز تک ان دونوں علاقوں کے درمیان کوئی زمینی رابطہ نہ تھا۔ اس ریلوے لائن کا بنیادی مقصد کوئلے، لوہے اور چونے کے پتھر کی نقل و حمل تھا۔ لائن بچھانے کا کام 1806 کو مکمل ہوا اور کسی افتتاحی تقریب کے بنا ہی گھڑ گاڑی چلانا شروع کر دی گئی۔ 1807 میں مسافروں کو بھی لیجانے کی منظوری دیدی گئی اور یوں ریلوے کی تاریخ میں دی ماونٹ کو دنیا کے پہلے ریلوے اسٹیشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔