پیر سباق

متناسقات: 34°01′36″N 72°02′25″E / 34.02667°N 72.04028°E / 34.02667; 72.04028
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پیرسباق سے رجوع مکرر)
گاؤں
پیر سباق is located in پاکستان
پیر سباق
پیر سباق
Location within Pakistan
متناسقات: 34°01′36″N 72°02′25″E / 34.02667°N 72.04028°E / 34.02667; 72.04028
ملکپاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
ضلعضلع نوشہرہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

پیرسباق ضلعنوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے ایک تاریخی قصبہ ہے۔ یہاں بہت سے بزرگان دین گذرے جن میں پیر سباق باباجی بھی ہیں جن کے نام پر یہ قصبہ آباد ہے۔ یہیں ان کی آخری آرام گاہ ہے۔ کچھ فاصلے پر صوفی بزرگ خواجہ محمد ہاشم سمنگانی کا مزار ہے۔ پیرسباق میں ایک بڑی دینی درسگاہ بھی ہے۔ مولانا محمد عبدالسلام صاحب پیرسباق نے یہیں پر زندگی گزاری اور مزار بھی یہیں پر ہے۔اور ان کے والد اور چچا کے مزارات بھی یہی پر ہیں۔ ان کے والد صاحب حضرت مولانا نورالحق شیخ الحدیث عالم دین تھے۔ پیرسباق باباجی کے چچا مولانا عبد الرزاق سلسلہ نقشبندیہ کے مشہور بزرگ خواجہ محمد قاسم موہڑوی موہڑہ شریف مری کے خلفاء میں سے تھے۔خواجہ محمد قاسم نے اپنی قمیص اور ٹوپی مع خلافت مع سند عطا فرمائی تھی۔ ان صاحبان کے دادا پیرسباق غزہ میں شیخ محمد شعیب تورڈھیروی کے ھمراہ 1823ء میں سکھوں کے خلاف غزہ میں حصہ بھی لیا۔ یہ غزہ پیرسباق کے مقام پر لڑی گئی تھی۔ ایک شرف یافتہ گاؤں کا نام ہے جو تحصیل و ضلع نوشہرہ میں واقع ہے۔ قدرتی خوبصورتی کے ساتھ دو دریا بہتے ہیں دریائے کابل دوسرا دریائے کرپانڑے زنڈوبانڈہ پیرسباق کے حدود سے داخل ہوا ہے

اس گاؤں میں چار مختلف پہاڑ بھی ہیں ایک (شہرصفا غر) بگڑا ہوا نام سرصیفا سے جانا جاتا ہے دوسر بڑا پہاڑ (غٹ غر ) اور چھوٹا غر (وڑوکے غر) اور چھوتھا پیرانو خیل غر سے مشہور ہیں۔

یہ گاؤں پیرسباق قدرت کے نعمتوں سے مالا مال ہے اس میں مختلف قسم کے فصلیں موسم کے تغیر کیساتھ کیساتھ کاشت کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں سرکاری زرعی فارم سی سی آر آئی پیرسباک کے نام سے 1200 ایکڑ رقبہ پر محیط ہیں جس میں گندم جو سورج مکھی اور زیتون کی باغ کاشت کی جاتی ہیں۔

جسطرح یہ گاؤں قدرتی خوبصورتیوں سے مالامال ہیں اسی طرح اللہ تعالی نے اس گاؤں پیرسباق کو علمی عملی اور روحانی صفات سے مزین کرکے پیرسبک سے پیرسباق بنادیا اس نام کی ارتقا پر کافی تفصیل موجود ہیں نیز ایک عظیم الشان علوم الدین کا مرکز دو صد سال سے چلتا آرہا ہے۔ گاؤں کے مدارس وخانقاہوں کی رونق اب ترو تازہ ہیں۔

گاؤں پیرسباق میں ایک سرکاری ھسپتال اور ایک ہائیر سیکنڈریاسکول پیرسباق(بوائز) و ایک ہائیاسکول پیرسباق (بوائز) اور ہائیاسکول پیرسباق (گرلز) اور 5، 7 پرائمری اسکولز بھی موجود ہیں جو علاقے کی تعلیمی سرگرمی کو پروان چڑھاتے ہیں۔

یہاں محکمہ زراعت کا ایک ریسرچ سنٹر بھی موجود ہے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]