پیرین جمشیدجی مستری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پیرین جمشیدجی مِستری (انگریزی: Perin Jamsetjee Mistri) (1913ء-1989ء) ایک بھارتی معمار تھی، جنہیں بھارت میں ایک معمار کے طور پر صلاحیت تسلیم پانے والی پہلی خاتون کے طور پر جانا جاتا ہے۔[1]

زندگی[ترمیم]

ان کی پیدائش ایک پارسی خاندان،[2] میں ہوا تھا اور ان کی تعلیم انگلینڈ میں كرائیڈن ہائی اسکول سے ہوئی تھی۔ بمبئی واپس آنے کے بعد انھوں نے 1936ء میں سر جمشیدجی جي جےبھوئے اسکول آف آرٹ میں داخلہ لے کر فن تعمیر میں ڈپلوما حاصل کیا۔ وہ اپنے باپ کی معماروں کی فرم میں 1937ء میں شامل ہوئی اور بالآخر اس کی شریک بن گئی۔[1][3]

ان کے اہم کارناموں میں سر بہرام جی کرنجیا کا بنگلا شامل ہے جو کارمائیکل روڈ پر واقع ہے۔ انھوں نے سینٹ اسٹیون چرچ کا بھی کام دیکھا تھا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Perin Mistri
  2. Jesse S. Palsetia, The Parsis of India: preservation of identity in Bombay city, BRILL, 2001, p.148
  3. Zerbanoo Gifford, The golden thread: Asian experiences of post-Raj Britain, Pandora Press, 1990, p.32