سید محمد نور شاہ قلندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خطہ کشمیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت پیر سید محمد نور شاہ قلندر 1870ء کے لگ بھگ راولاکوٹ آزاد کشمیر کے گائوں کوٹیڑی سیداں زیارت بازار میں پیدا ہوئے۔ آپ ہمیشہ جذب کی کیفیت میں رہتے۔ حضرت پیر سید جنید شاہ کے ہمعصر تھے اور ان دونوں کے درمیان میں بے حد محبت تھی۔ آپ جب بھی حضرت پیر سید جنید شاہ کوٹیڑی سیداں میں ہوتے تو محمد نور شاہ ؒ ان کے ساتھ ہی اکثر رہتے۔ حضرت پیر سید جنید شاہ کے وصال کے دو سال بعد عید الفطر کے روز آپ بھی اس دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وفات سے دو دن قبل آپؒ نے پیر سید جنید شاہ کے مزار شریف کو غسل دیا اور یہ فرمایا کہ آپ مجھے اکیلے مشکل میں چھوڑ کر خود جا کر آرام فرما رہے ہیں اس کے تیسرے روز آپ بھی اس دنیا فانی کو الوداع کر گئے۔ آپ صاحب کرامت بزرگ تھے۔ حضرت پیر سید جنید شاہ ؒ کے پاس جب بھی کوئی دم وغیر ہ کروانے آتا تو آپؒ اسے محمد نور شاہ قلندر سرکار کے پاس بھیجتے اور آپؒ انھیں دم وغیرہ کر کے چیزیں دیتے اور لوگوں کو فائدہ ہوتا۔ آپ کا مزار اقدس زیارت بازار میں میں شاہرہ مظفرآباد پر مرجع خاص و عام ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]