پیر محمد کاکڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فارسی اور پشتو کا بلند پایہ شاعر اور عالم۔

اس کی شہرت قندھار پہنچی تو احمد شاہ ابدالی نے اسے بلوا کر اپنے بیٹوں کا اتالیق مقرر کیا۔ اس نے احمد شاہ ابدالی کے فرزند شہزادہ سلیمان کے لیے معرفت الافغانی نامی کتاب لکھی جو پشتو گرامر، قواعد اور زبان دانی سے متعلق رموز و حکایات پر مشتمل تھی۔

پیر محمد کاکڑ نے 1196ھ بمطابق 1782ء میں اپنا پشتو دیوان مکمل کیا جو کابل میں چھپا۔