پیسٹ بن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پیسٹ بن (انگریزی: Pastebin) ایک قسم کا ویب اطلاقیہ ہوتا ہے، جس میں کوئی بھی شخص ایک مخصوص وقت کے لیے اپنا متن محفوظ کر سکتا ہے۔ اس طرح کی ویب سائٹس عموما پروگرامرز اپنے سورس کوڈ یا کنفیگریشن معلومات محفوظ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، تاہم کوئی بھی شخص کسی بھی طرح کے متن کو اس میں محفوظ کر سکتا ہے۔
پیسٹ بن اطلاقیہ کی تخلیق کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو طویل متون اور کوڈز آن لائن محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں سہولت ہو۔ اس وقت انٹرنیٹ پر اس طرح کی ویب سائٹس کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جو اپنے صارفین کی ضروریات کو سامنے رکھ کر متعدد سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔[1][2][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Pastebin.com"۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 1, 2012۔
  2. "Pastebin.com Surpasses 10 Million "Active" Pastes"۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 27, 2011۔
  3. "Twitter / pastebin: Time for cake!!!"۔ Twitter.com۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-06۔