مندرجات کا رخ کریں

پیشہ ور تقطیع کار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک پیشہ ور تقطیع کار اور معالج، عملِ تشریح میں مصروف۔ ماخذ: ’اناتومیا‘، مصنف موندینو دی لوتزی، سنہ 1459ء

پیشہ ور تقطیع کار (Prosector) ایک ماہر فرد ہوتا ہے جس کی ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وہ کسی حیوان یا انسان کی نعش کی تقطیع تیار کرے جنھیں تدریسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے، خاص طور پر طبی درس گاہوں اور ہسپتالوں میں۔ کئی ممتاز علمائے تشریح نے اپنے علمی سفر کا آغاز پراسیکٹر کی حیثیت سے کیا جہاں وہ علم تشریح اور امراضیات کے معلمین کے لیے عملی نمونے تیار کرتے تھے۔

تقطیع اور پیشہ ورانہ تقطیع ایک تشریح (پراسیکشن) کے عمل میں ایک بنیادی فرق ہے۔ پراسیکشن وہ تشریحی نمونہ ہوتا ہے جو کسی تجربہ کار پراسیکٹر نے باریک بینی سے اس انداز میں تیار کیا ہو کہ اس سے دیگر طلبہ جسمانی ساخت (اناٹومی) کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ اس کے برعکس تقطیع وہ عمل ہے جس میں طالب علم خود سیکھنے کے لیے کسی نعش کو مرحلہ وار کاٹتا اور دیکھتا ہے۔ گو کہ تشریح کا لفظ عمومی طور پر کاٹنے کے عمل کے لیے استعمال ہوتا ہے، مگر پراسیکٹر کا کام تشریح کرنا نہیں بلکہ ایک معیاری اور نمائش کے قابل نمونہ تیار کرنا ہوتا ہے۔

پیشہ ورانہ تشریح ایک ایسا ادق عمل ہے جس میں مختلف اوزار استعمال کیے جاتے ہیں۔ تیز دھار آلات جیسے اسکیلپل اور جراحی قینچی سے اُس جگہ کو الگ کیا جاتا ہے جہاں سے عضلہ جسم سے جڑا ہوتا ہے، مثلاً اسکیلپل کی مدد سے عضلہ ذات الراسین کو اس کے آغاز اور انجام کی جگہ سے کاٹ کر نکالا جا سکتا ہے۔ جب کہ کند اوزار جیسے جراحی سلائی (پروب) یا خود انگلیوں کی مدد سے بافتوں کو نرمی سے ایک دوسرے سے جدا کیا جاتا ہے، مثلاً عضلہ ذات الراسین اور عضلہ غرابی عضدی کے درمیان جھلی کو کند جراحی سلائی سے علاحدہ کر کے دونوں کو نمایاں کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]