پیٹروچائنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پیٹروچائنا
عوامی
تجارت بطور ایس ایس ای: 601857
ایس ای ایچ کے857
نیویارک اسٹاک ایکسچینجPTR
آئی ایس آئی این CNE1000007Q1
CNE1000003W8
صنعت تیل اور گیس
قیام نومبر 5، 1999؛ 19 سال قبل (1999-11-05)
صدرمقام ضلع ڈونگچینگ، بیجنگ، چین
علاقہ خدمت
عالمی، اہم مارکیٹ چین میں
کلیدی افراد
ژؤ جیپنگ(چیئرمین)
وانگ دونگجن (سی ای او)[1]
مصنوعات ایندھن، چکنائو، قدرتی گیس، پیٹروکیمیکل
آمدنی Increase2.svg CN¥2,015,890 ملین (2017)[2]
Increase2.svg CN¥67,722 ملین (2017)[2]
Increase2.svg CN¥36,793 ملین (2017)[2]
کل اثاثے Increase2.svg CN¥2,404,612 ملین (2017)[2]
کل ایکوئٹی Increase2.svg CN¥1,381,319 ملین (2017)[2]
ملازمین کی تعداد
303,032 (2018) [2]
مالک کمپنی چین قومی پٹرولیم کارپوریشن
ویب سائٹ petrochina.com.cn/ptr/

پیٹروچائنا (انگریزی: PetroChina) (آسان چینی: 中国石油天然气股份有限公司; روایتی چینی: 中國石油天然氣股份有限公司; اویغور: چوڭگو نېفتى‎) ایک چینی تیل اور گیس کمپنی ہے اور یہ ریاستی ملکیت کی چین قومی پٹرولیم کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے۔ اس صدر دفتر ضلع ڈونگچینگ، بیجنگ میں واقع ہے۔ [3] یہ چین کی تیل کی پیداور کی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ [4] اس کی تجارت ہانگ کانگ اور نیو یارک میں ہوتی ہے مرکزی انٹرپرائز نے نومبرء 2007ء میں شنگھائی میں اس کے اسٹاک جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اور تب سے یہ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں بھی دستیاب ہے۔ [4]

تاریخ[ترمیم]

پیٹروچائنا ایک مشترکہ اسٹاک کمپنی کے طور پر 5 نومبر، 1999ء کو قائم ہوئی۔ اسے عوامی جمہوریہ چین کے کمپنی قانون کے تحت محدود ادائیگی واجبات کے ساتھ قائم کیا گیا۔

اگرچہ پیٹروچائنا ایشیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی ہے، یہ کامیابی کارپوریٹ مینجمنٹ کا نتیجہ ہوسکتی ہے، لیکن اس کی ایک وجہ جین میں تیل کی مصنوعات کے تھوک اور خوردہ کاروبار میں زیادہ مقابلہ نہ ہونا بھی ہو سکتا ہے۔

مئی 2007ء کے شروع میں کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے ملک کے شمال مشرقی ساحل پر دہائی کی چین کی سب سے بڑی تیل کی تلاش کی ہے۔ اس آئل فلیڈ کا نام "جیدونگ نانپو آئل فلیڈ" ہے اور یہ خلیج بوہای میں واقع ہے۔ [5] مئی 2008ء میں ان کی توقعات کم ہوئیں۔ [6]

پیٹروچائنا ضلع دوشانزی کی ریفائنری 24 ستمبر، 2009ء کو مکمل طور پر فعال ہو گئی۔ یہ ریفائنری چین کی سب سے بڑی ریفائنری ہے جس کی سالانہ صلاحیت 10 ملین ٹن تیل اور 1 ملین ٹن ایتھیلین (پٹرولیم اور قدرتی گیس سے حاصل ہونے والی ایک میٹھی اور بے رنگ گیس) ہے.

عوامی جمہوریہ چین نے "نیپال آئل کارپوریشن" کے ساتھ 2016ء میں ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے مطابق پیٹروچائنا نیپال کی پٹرولیم کی کھپت کا 30 فی صد حصہ قراہم کرے گی۔ چین نے نیپال کی بلدیہ پانچکھال تک پائپ لائن کی تعمیر اور ایک تخزینی ڈپو تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ [7]

2017ء میں، پیٹروچائنا کے حصص تجارتی منڈیوں میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مزید بڑھ گئے ہیں۔ [8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Executive Profiles"۔ Petrochina.com.cn۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2018۔
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Annual Report 2017" (پی‌ڈی‌ایف)۔ PetroChina Company Limited, مارچ 22, 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 29, 2018۔
  3. "Contact Us." PetroChina. Retrieved on July 8, 2010. "Address: 9 Dongzhimen North Street, Dongcheng District, Beijing, P.R.China."
  4. ^ ا ب Analysts express optimism about Chinese shares (Xinhuanet.com, with source from Shanghai Daily)
  5. "China claims major oil field find"۔ BBC News۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 22, 2010۔
  6. "China: PetroChina's Jidong Nanpu oil field smaller than originally thought"۔ Energy-pedia.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2018۔
  7. "PetroChina to increase investment in oil, gas business despite financial crisis_English_Xinhua"۔ News.xinhuanet.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2017۔
  8. "PetroChina's shares fuelled by increase in natural gas prices"۔ South China Morning Post (انگریزی زبان میں)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-14۔