بزرگ (بائبل)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پیٹری آرک (بائبل) سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
گودِ ابراہیم (ابراہیم کی گود) - قرون وسطی کا ایک عکس (بارہویں صدی)

بائبل کے بزرگ یا پیٹری آرک (عبرانی: אבותآووت یا ابوط، واحد عبرانی: אבاب یا آرامی: אבא ابا) ابراہیم، اس کا بیٹا اسحاق اور اسحاق کا بیٹا یعقوب جس کو اسرائیل بھی کہتے ہیں، جو بنی اسرائیل کے آباؤ اجداد میں سے ہیں۔یہ تین یہودیت کے پیٹری آرک ہیں اور جس دور میں وہ رہے اس دور کو قرونِ پیٹری آرک کہتے ہیں۔ انہوں نے عبرانی کتاب مقدس میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ [1][2] اور ابراہیمی مذاہب میں بھی اس عمل کو جاری رکھا۔ زیادہ وسیع پیمانے پر، اصطلاح پیٹری آرک بیس مرد آباؤ اجداد کے لیے استعمال کی جاتے ہے، جو ادم اور ابراہیم کے درمیانی نسل کے تھے۔ شروع کے دس افراد کو طوفان نوح سے قبل کے پیٹری آرک کہا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ طوفان نوح سے پہلے کے تھے۔ اسلام اور یہودیت کے مطابق پیٹری آرک کے ہمراہ ان کے بیویاں شاہ مادر ہیں – سارہ (زوجہ ابراہیم)، ربیکا (زوجہ اسحاق) اور لیاہ (یعقُوب کی بیویوں میں سے ایک) – یہ تمام ابراہیمی مسجد حبرون میں مدفون ہیں۔ اس جگہ کو یہودیوں، مسلمانوں اور مسیحیوں نے تعمیر کیا تھا۔ صرف راحیل (یعقُوب کی محبوب بیوی) کی الگ تدفین کی گئی تھی جس مزار کو مقبرہ راحیل کہا جاتا ہے جو بیت لحم کے قریب واقع ہے۔ اس مقام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ راحیل نے بچہ کی پیدائش کے دوران یہاں وفات پائی تھی۔

طوفان نوح سے قبل کے پیٹری آرک[ترمیم]

مزید دیکھیے: متوشلح

پیدائش کی کتاب میں بزرگوں کے لیے دی گئی عمر یہ ہیں: ادم 930 سال، شیث 912، انوس 905، قینان 910، مہلل ایل 895، یارد 962، حنوک 365 (جو فوت نہیں ہوا، اس کو خدا نے زندہ اُٹھالیا تھا)، متوشلح 969، لامخ 777، نوح 950.[3] بائبل کے علماء کے نزدیک مدت حیات میں شک و شبہ ہے:

"The long lives ascribed to the patriarchs cause remarkable synchronisms and duplications. Adam lived to see the birth of Lamech, the ninth member of the genealogy; Seth lived to see the translation of Enoch and died shortly before the birth of Noah. Noah outlived Abram's grandfather, Nahor، and died in Abram's sixtieth year. Shem، Noah's son, even outlived Abram۔ He was still alive when Esay and Jacob were born!"[4]

Abraham Terah Nahor Serug Reu Peleg Eber Shelah Kenan Arpachshad Shem Noah Lamech (father of Noah) Methuselah Enoch Jared (biblical figure) Mahalalel Kenan Enos (biblical figure) Seth Adam

شجرہ نسب[ترمیم]

تارح
سارہ[5] ابرام (ابراہیم علیہ السلام) ہاجرہ حاران
نحور
اسماعیل مِلکہ لوط اِسکہ
بنی اسماعیل 7 بیٹے[6] بیتوایل پہلی کی بیٹی دوسری بیٹی
اسحاق (اسحاق علیہ السلام) ربقہ لابان بنی موآب بنی عمون
عیسو یعقُوب(یعقوب علیہ السلام) راحیل
بلہاہ
بنی ادوم زلفہ
لیاہ
1. رئبون
2. شمعون
3. لاوی
4. یہودہ
9. یساکار
10. زبولون
11. دینہ
7. جاد
8. آشر
5. دان
6. نفتالی
12. یوسف (یوسف علیہ السلام)
13. بنیامین


ترتیبِ اقوام[ترمیم]

بائبل کے مطابق، ابراہیم اور یسوع مسیح کے دور میں کئی قبائل مشرق وسطی میں آباد تھے، جن کا پیٹری آرک یا ان کے اولاد سے تعلق تھا۔ فہرستِ اولاد بمطابق کتاب پیدائش مندرجہ ذیل ہے:

  • نوح، والدِ سم، حام و یافث
  • سم سو سال کا ہوا تھا تُو اُسے اَرفکسد نام کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔

یہ سیلاب (طوفان) کے دو سال بعد ہوا … ارفکسد 35 سال کا تھا جب سلح پیدا ہوا … سلح 30 سال کا تھا جب عِبر پیدا ہوا۔.۔ عِبر 34 سال کا تھا جب فلج پیدا ہوا … فلج 30 سال کا تھا جب رعو پیدا ہوا ۔.۔رعو 32 سال کا تھا جب سروج پیدا ہوا … سروج 30 سال کا تھا جب نحور پیدا ہوا … نحور 29 سال کا تھا جب تارح پیدا ہوا۔.۔ تارح 70 سال کا تھا جب اُس کے بیٹے ابرام، نحور اور حاران پیدا ہوئے ۔.۔لوط حاران کا بیٹا تھا۔۔

  • نحور اور رُومہ، والدینِ طِبخ، جاحم، تخص اور معکہ
  • حاران، والد لوط
  • لوط اور ان کی بڑی بیٹی، والدینِ موآب (بنی موآب)
  • لوط اور ان کی چھوٹی بیٹی، والدینِ بن عمی (عمون)
  • عیسو اور عدہ، والدینِ اِلی فز

بنی اسرائیل کے بارہ قبائل کو بھی یعقوب کی نسل میں شامل کیا جاتا ہے سوائے (لاوی اور یوسف کے)۔ بارہ میں سے دس قبائل یعقوب کی اولاد ہے باقی دو یوسف کی اولادیں ہیں۔

مذہبی اہمیت[ترمیم]

کئی اہم عالمی مذاہب پیٹری آرک ابراہیم کو ان کو اپنی ابتدا کی وجہ سمجھتے ہیں:

یہودیت[ترمیم]

اسرائیل جو ابراہیم کا پوتا تھا۔ تمام یہودی ان کو ابراہیم کے بیٹے اسحاق کی نسل تصور کرتے ہیں۔[7][8]

مسیحیت[ترمیم]

ابراہیم خدا پر ایمان رکھتا تھا، لہذا عام طور پر تمام ایمان والے مسیحی ان کو ابتدا کی وجہ سمجھتے ہیں۔[9]

اسلام[ترمیم]

اسلام میں ابرام کو (ابراہیم) کہا جاتا ہے اور کو تمام انبیاء کا باپ تصور کیا جاتا ہے۔ کیونکہ تمام انبیاء ان ہی کی نسل سے تھے۔ (اسحاق علیہ السلام کے ذریعے اسرائیلی پیغمبر ہوئے اور اسماعیل علیہ السلام کے ذریعے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

شاہ مادر[ترمیم]

شاہ مادر، جن کو "چار مائیں " (ארבע האמהות) بھی کہا جاتا ہے انہوں نے بائبلی پیٹری آرکوں سے شادی کی تھی:

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Exodus 3:6
  2. Leviticus 26:42
  3. Ages of the patriarchs in Genesis
  4. Von Rad, G. (trans Marks, J. H.) 1961 Genesis – a commentary Philadelphia: Westminster Press
  5. [Genesis 20:12]: سارہ - ابراہیم کی سوتیلی بہن تھی.
  6. [Genesis 22:21-22]: عُوض، بُوز، قموایل، کسد، حزُو، فِلداس، اور اِدلاف
  7. Isaiah 41:8
  8. Genesis 21:12
  9. Galatians 3:7

بیرونی روابط[ترمیم]