پیٹرپیتھرک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پیٹر پیتھرک سے رجوع مکرر)
پیٹر پیتھرک
ذاتی معلومات
مکمل نامپیٹر جیمز پیتھرک
پیدائش25 ستمبر 1942(1942-09-25)
رینفورلی، نیوزی لینڈ
وفات7 جون 2015(2015-60-70) (عمر  72 سال)
پرتھ, مغربی آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 136)9 اکتوبر 1976  بمقابلہ  پاکستان
آخری ٹیسٹ25 فروری 1977  بمقابلہ  آسٹریلیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 6 52 2
رنز بنائے 34 200 2
بیٹنگ اوسط 4.85 5.88 2.00
سنچریاں/ففٹیاں 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 13 19* 2
گیندیں کرائیں 1305 4,625 74
وکٹیں 16 189 1
بولنگ اوسط 42.56 24.44 53.00
اننگز میں 5 وکٹ 0 9 0
میچ میں 10 وکٹ 0 2 0
بہترین بولنگ 3/90 9/93 1/39
کیچ/سٹمپ 4/- 27/- 1/-
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 1 اپریل 2017

پیٹر جیمز پیتھرک (پیدائش:25 ستمبر 1942ءرینفرلی، اوٹاگو)|وفات:7 جون 2015ءپرتھ، مغربی آسٹریلیا،) نیوزی لینڈ کے ایک کرکٹ کھلاڑی تھے جنھوں نے اکتوبر 1976ء سے مارچ 1977ء کے درمیان چھ ٹیسٹ کرکٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی بطور آف اسپنر کی۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نیوزی لینڈ کے دو بولرز میں سے ایک ہیں۔ وہ مورس ایلوم اور ڈیمین فلیمنگ کے ساتھ، ٹیسٹ ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کرنے والے صرف تین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

مقامی کیریئر[ترمیم]

33 کی عمر میں اول درجہ ڈیبیو کرتے ہوئے[1] اس نے 1975-76ء سے 1977-78ء تک اوٹاگو کے لیے اور 1978-79ء سے 1980-81ء تک ویلنگٹن کے لیے کھیلا[2] اپنے پانچویں میچ میں اس نے شمالی اضلاع کے خلاف پہلی اننگز میں 93 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں اور اس نے 1975-76ء کا سیزن 20.13 پر 42 وکٹوں کے ساتھ ختم کیا۔

کرکٹ کے بعد[ترمیم]

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد، پیتھرک نے لان باؤلز کو سنبھالا[3] اور 2006ء میں نیوزی لینڈ کی قومی باؤلز چیمپئن شپ کے فائنل میں دو رکنی ٹیم کی قیادت کی[4]

انتقال[ترمیم]

اس کا انتقال 7 جون 2015ء کو پرتھ، آسٹریلیا میں ہوا اس وقت ان کی عمر 72 سال 254 دن تھی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]