پیپرس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پیپِرَس (پے + پِرَس) ، اس کو قرطاس مصری بھی کہتے ہیں۔مصرمیںدریاےنیل کے کنارےنرسلکی طرح کے پودے سے بنایا جانے والا"کاغذ" ۔کیونکہ کہ یہ نیل کے کنارے اگنے والے پودے سے بنایا جاتا تھا اس لیے یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ مصری ہی اس کو دریافت کرنے اور اس سے کاغذ بنانے والے پہلے لوگ ہیں۔اسی لیے اس کو قرطاس مصری بھی کہا جاتا ہے۔

پیپِرَس سے کاغذ بنانے کا طریقہ[ترمیم]

نرسل جیسے ان پودوں کے تنے کاٹ کر مستطیل پٹیاں بنا لی جاتی تھیں پھر ان کو ایک قطار میں رکھ کر ان پر ایک اور قطار رکھی جاتی تھی۔ پھر انہیں لیس دار آمیزہ سے جوڑ کر کوٹا جاتا تھا کوٹنے سے ان کی سطح برابر ہو جاتی پھر ان تیار شدہ ٹکڑوںکو جوڑ کر ایک بڑا ٹکڑا تیار کر لیا جاتا اور اس پر ایک آمیزہ پھیر کر اس کی سطح کو چکنا بنا لیا جاتا تھا۔

لکھنے کا طریقہ[ترمیم]