مندرجات کا رخ کریں

پیڑو کے فرشی پٹھوں کی ورزش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیڑو کے فرشی پٹھوں کی ورزش
اختصاص علم البول, امراض نسواں
نوع ورزش   ویکی ڈیٹا پر (P279) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شناخت کنندگان

پیڑو کے فرشی پٹھوں کی ورزش ( پی ایف ایم ای ) جسے کیگل مشقیں بھی کہا جاتا ہے، یہ وہ مشقیں ہیں جنھیں زیادہ فعال مثانے ، پیشاب کی بے ضابطگی اور پیڑو کے اعضاء کے پھیل جانے کی صورت میں انھیں منظم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ [1] [2] یہ تناؤ پیشاب کی بے ضابطگی کے عارضہ میں پہلے علاج کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ [1] یہ عمل جنسی فعل میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ان سے مرد اور خواتین دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ [3] فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے اکثر 3 سے 6 ہفتے تک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ [3]

اس طریقہ کار میں پیڑو کا فرشی پٹھوں کو بار بار سکیڑنا، ان کو 3 سیکنڈ تک اس حالت میں روکنا اور پھر ان پٹھوں کو آرام دینا شامل ہے۔ [2] اسے بائیو فیڈ بیک آلات اور مثانے کی تربیت کے ساتھ ملا کر کیا جا سکتا ہے۔ [4] [2] لیٹنے، کھڑے ہونے اور بیٹھتے وقت مشقیں کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ [3] مشقیں روزانہ 10 سے 15 دہرائی جانے والی تین سیٹ کے طور پر کی جانی چاہئیں۔ [3]

اس بات کی احتیاط کی سفارش کی جاتی ہے کہ مشقوں کے دوران پیٹ کے پٹھوں یا ران کے پٹھوں میں سکڑاؤ نہ ہو۔ [3] ضرورت سے زیادہ ورزش کی بھی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ [3] پیڑو کے فرشی پٹھے، مثانے ، بڑی آنت کے نچلے سرے اور بچہ دانی کو سہارا دیتے ہیں۔ مورس کی طرف سے برطانیہ میں جدید وضاحتیں 1936 سے ملتی ہیں۔۔ [5] بعد ازاں اسے 1948 میں امریکی ماہر امراض نسواں آرنلڈ کیگل نے مقبولیت دی۔[1] [6] تاہم، پیڑو کی مشقوں کی تفصیل ہزاروں سال پرانی ہے. [5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ST Cho؛ KH Kim (دسمبر 2021)۔ "Pelvic floor muscle exercise and training for coping with urinary incontinence."۔ Journal of exercise rehabilitation۔ ج 17 شمارہ 6: 379–387۔ DOI:10.12965/jer.2142666.333۔ PMID:35036386
  2. ^ ا ب پ E Lamin؛ LM Parrillo؛ DK Newman؛ AL Smith (فروری 2016)۔ "Pelvic Floor Muscle Training: Underutilization in the USA."۔ Current urology reports۔ ج 17 شمارہ 2: 10۔ DOI:10.1007/s11934-015-0572-0۔ PMID:26757904
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث {{حوالہ خبر}}: خالی حوالہ! (معاونت)دائرہ عام یہ مضمون سے متن شامل کرتا ہے یہ ماخذ، جو ہے دائرہ عام میں.
  4. DK Newman (جولائی 2014)۔ "Pelvic floor muscle rehabilitation using biofeedback."۔ Urologic nursing۔ ج 34 شمارہ 4: 193–202۔ PMID:25233622
  5. ^ ا ب Jane Simpson (30 May 2019). The Pelvic Floor Bible: Everything You Need to Know to Prevent and Cure Problems at Every Stage in Your Life (بزبان انگریزی). Penguin UK. p. PT18. ISBN:978-0-241-38654-5. Archived from the original on 2023-10-22. Retrieved 2023-10-20.
  6. Anne P. Cameron (20 Jan 2022). Female Urinary Incontinence (بزبان انگریزی). Springer Nature. p. 126. ISBN:978-3-030-84352-6. Archived from the original on 2023-10-22. Retrieved 2023-10-20.