پیڑہ فتحیال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پیڑہ فتحیال
گاؤں اور یونین کونسل
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع تلہ گنگ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

پیڑہ فتحیال (انگریزی: Piera Fatehial) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع تلہ گنگ میں واقع ہے۔ پیژہ فتحیال ( ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر -54 تھا)۔پیڑہ فتحیال تلہ گنگ شہر سے جنوب مغرب کی سمت میں تقریباً10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، پیڑپ فتحیال کے مغرب میں ڈھوک ڈھبے والی، ڈھوک ہم اور ڈھوک بازا شمال میں ڈھوک بھٹی، ڈھوک چھب اور ڈھوک محرم خان مشرق میں ڈھوک غلام، ڈھوک اجڑال، ڈھوک حاجیاں، ڈھوک رمدیال، ڈھوک منتال، ڈھوک محمد حیات، ڈھوک سلطان اور ڈھوک پٹواری والی جبکہ جنوب میں ڈھوک لشکریال، انوکی ڈھوک، ڈھوک سیتھی، چوکھنڈی اور سلطاناں والی ڈھوک واقع ہیں۔اس کی حدود میں ایک آبی ذخیرہ ہے جو پیڑہ فتحیال ڈیم سے موسوم ہے[1]یونین کونسل پیڑہ فتحال میں، چوکھنڈی، ڈھوک ہم، ڈھوک بازا شامل ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Piera Fatehial"