پی ٹی سی ایل کرکٹ ٹیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پی ٹی سی ایل کرکٹ ٹیم، پی ٹی سی ایل کی سرپرستی میں 2003-04 سے 2005-06 تک پیٹرن ٹرافی میں حصہ لینے والی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ کا ریکارڈ[ترمیم]

پی ٹی سی ایل نے 2003-04 میں چھ میچ کھیلے، دو جیتے اور چار ڈرا ہوئے۔

2004-05 میں انھوں نے گروپ مرحلے میں پانچ میچ کھیلے، تین میں کامیابی حاصل کی ، ایک ہارا اور ایک ڈرا رہا۔ انھوں نے حبیب بینک لمیٹڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ [1]

2005-06 میں انھوں نے گروپ مرحلے میں چار میچ کھیلے، دو جیتے اور دو ڈرا ہوئے۔ وہ آخری چار ٹیموں تک پہنچے میں کامیاب ہوئے لیکن اس مرحلے میں وہ اپنے تینوں میچوں میں سے کوئی بھی جیتنے میں ناکام رہے تھے۔ [2]

انھوں نے مجموعی طور پر 19 میچ کھیلے، سات جیتے، تین ہارے اور نو ڈرا ہوئے۔

معروف کھلاڑی[ترمیم]

اظہر زیدی نے 19 میچ کھیلے اور سب سے زیادہ رنز 1242، 46.00 کی اوسط سے بنائے، [3] اور کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ایک اننگز کی فتح میں سب سے زیادہ 159 رن بنائے۔ [4] شہزاد ملک نے 18 میچوں میں 54.45 پر 1198 رنز بنائے۔ [5] اس ٹیم کے سب سے اہم بولر ریاض آفریدی تھے، جنھوں نے 15 میچوں میں 22.54 کی اوسط سے 77 وکٹیں حاصل کیں، [6] اور 2005-06 میں نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف 78 سکور دے کر 7 وکٹیں حاصل کرکے بہترین بالر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ [7]

لسٹ اے کرکٹ[ترمیم]

پاکستان ٹیلی مواصلات کمپنی لمیٹڈ نے 2003 سے 2006 تک لسٹ اے میچز بھی کھیلے۔ انھوں نے 14 میچ کھیلے، آٹھ جیتے اور چھ ہارے۔ [8]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]