چائلڈ لیبر ڈے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
بچوں کی مزدوری کے خلاف عالمی دن
The Earth seen from Apollo 17.jpg
عرفیت WDACL
منانے والے اقوام متحدہ کے رکن ممالک
تاریخ 12 جون
تکرار سالانہ

بچوں پر جبری مشقت کے خلاف عالمی دن یعنی چائلڈ لیبر ڈے (محنت کش بچوں کا عالمی دن ) دنیا بھر میں 12جون کو منایا جاتا ہے ۔

پس منظر[ترمیم]

اس دن سماجی تنظیموں کی طرف سے مختلف تقریبات کااہتمام کیاجاتا ہے تا کہ محنت کش بچوں کے مسائل کوحکومت و دیگر ذمہ داران تک موثر طریقے سے پہنچایا جا سکے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ 10لاکھ بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ،پاکستان میں غربت ،بے روزگاری و مہنگائی نے غریب بچوں کو اسکولوں سے اتنا دور کر دیا ہے کہ ان کے لیے تعلیم ایک خواب ہی بن کر رہ گئی ہے۔ یہ معصوم بچے بوٹ پالش کے کام سے لے کر ہوٹلوں،چائے خانوں، ورکشاپوں، مارکیٹوں،چھوٹی فیکٹریوں ،گاڑیوں کی کنڈیکٹری،بھٹہ خانوں،سی این جی اور پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کے شیشے صاف کرنے سمیت دیگر بہت سے جبری مشقت کے کام کرتے ہیں ۔