چاند بی بی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
بیجاپور اور احمد نگر کی سلطانہ
چاند بی بی سلطان
چاند بی بی - گھوڑے پر سوار 18ویں صدی کی مصوری
چاند بی بی - گھوڑے پر سوار 18ویں صدی کی مصوری

بیجاپور اور احمد نگر کی سلطانہ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1550  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
وفات سنہ 1599 (48–49 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
احمد نگر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
شوہر علی عادل شاہ اول
والد حسین نظامی شاہ اول

چاند بی بی (1550–1599 CE)، چاند خاتون یا چاند سلطانہ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ یہ ہندوستانی خاتون، بیجاپور سلطنت (1580–90) اور احمد نگر سلطنت (1596–99) کی ملکہ یا سلطانہ رہ چکی ہیں۔ ۔[1] چاند بی بی احمد نگر سلطنت کی دفاع کے لیے، مگلیہ سلطان اکبر سے جنگ کے لیے مہشور ہیں۔

حسین نظام شاہ احمد نگر دکن کی لڑکی تھی۔ مروجہ علوم کی تکمیل کے بعد سپہ گری کی تربیت حاصل کی۔ اس کی شادی علی عادل شاہ مردان والیے بیجاپور سے ہوئی۔ باوجود پردہ نشین ہونے کے جب کبھی میدان جنگ میں آتی تو بڑے بڑے شیر مردوں کا پتہ پانی کر دیتی ۔ اکبر اعظم نے شہزادہ مراد کو احمد نگر کی تسخیر کے لیے بھیجا لیکن شیردل خاتون نے اس کو 1595ء میں بے نیل مرام واپس ہوجانے پر مجبور کر دیا۔ دوسرے سال دانیال فوج سے گوداوری کے کنارے پر زبردست مقابلہ کیا۔ بالآخر 1598ء میں اکبر مقابلے پر آیا۔ احمد نگر کے قلعدار حمید خاں کی سازش اور غداری کی وجہ سے سپاہیوں نے اس بہادر خاتون کو محل کے اندر گھس کر بے خبری میں قتل کر دیا اور 1600ء میں اکبر کا قبضہ احمد نگر پر ہوگیا۔

ابلاغ میں چاند بی بی[ترمیم]

  • 1936 میں ایک ہندی فلم بنی جس کا نام “سلطانہ چاند بی بی“ -

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Women In Power: 1570–1600"۔ اصل سے جمع شدہ 2006-12-19 کو۔ اخذ کردہ بتاریخ 2006-12-24۔ 

بیرونی روابط[ترمیم]