چاچڑاں شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(چاچڑاں سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
چاچڑ شریف سے مغالطہ نہ کھائیں۔
چاچڑاں شریف
چاچڑاں شریف
قصبہ ،یونین کونسل
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیم پنجاب، پاکستان
ضلع ضلع رحیم یار خان
تحصیل تحصیل خانپور
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

چاچڑاں شریف (انگریزی: Chachran Shrif) پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل خانپورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل خانپورکی ایک یونین کونسل بھی ہے۔[1] یہ شہر دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر آباد ہے۔ چاچڑاں شریف کی وجہ شہرت عظیم صوفی بزرگ اور سرائیکی زبان کے عظیم شاعر خواجہ غلام فرید کی جائے پیدائش ہونا ہے۔ آپؒ کا مزار کوٹ مٹھن میں مرجع خلائق ہے۔

ماضی میں چچ نامی ایک بادشاہ گزرا ہے جس نے رائے خاندان کی حکومت ختم کر کے سیت پور داجل اور اروڑسندھ میں اپنی حکومت کی بنیاد رکھی۔ اس قصبے کا نام اسی چچ نامی بادشاہ کی مناسبت سے چاچڑاں رائج ہو گیا۔[2] بعض روایات کے مطابق اس قصبہ کی بنیاد چاچڑ قوم کے ایک فرد نے رکھی۔[3]

تاریخی عمارتیں[ترمیم]

چاچڑاں شریف ایک تاریخی شہر ہے۔ یہاں کئی تاریخی عمارتیں ہیں، جن میں فرید محل اورجامعہ فریدہ کی عمارتیں بہت مشہور ہیں۔

فریدی محل[ترمیم]

نواب آف بہاولپور نے خواجہ غلام فرید سے خراج عقیدت کے طور'فریدی محل1894ء میں بنوایا دو سال تعمیرات کے بعد 1896ء میں مکمل ہوا۔ فریدی محل کی پہلی اینٹ حضرت فضل حق منگھیروی نے بسم اللہ پڑھ کر لگائی۔ اس عمارت کی تعمیر میں حفاظ کرام نے بھی حصہ لیا۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعدخواجہ صاحبتشریف لائے۔ اس موقع پر وہاں موجود مصاحبین کے محفل ﺫکر کی صدارت کی اور مشکوۃ شریف کا درس دیا۔[4]


Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://tmakhanpur.lgpunjab.org.pk/Union-Councils.html
  2. چچ نامہ
  3. دیوان فرید بالحقیق
  4. دیوان فرید بالتحقیق ص 97,99

https://www.ptcl.com.pk/Info/National-Dialing-Codes

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]