مندرجات کا رخ کریں

چاچڑ قبیلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چاچڑ قبیلہ
گنجان آبادی والے علاقے
پاکستان
زبانیں
سندھی زبان، سرائیکی زبان
مذہب
اسلام
متعلقہ نسلی گروہ
سندھی

چاچڑ قبیلہ ایک سندھی قبیلہ ہے۔ جو سندھ کے کچے علاقہ میں زیادہ تر آباد ہے۔ چاچڑ سندھی زبان کے بعد پنجاب میں سرائیکی بھی بولتے ہیں۔ چاچڑ شاہ پور اور ملتان میں ایک زراعت پیشہ قبیلہ ۔ ملتان میں انھیں جٹ شمار کیا گیا ۔ بہاولپور میں چاچڑ مغل ماخذ کے دعویدار ہیں اور ان کے پاس موجود شجروں کے مطابق ان کا نسب تیمور اور پھر حضرت علی کے چچا حضرت عباس سے ملتا ہے لیکن روایت کہتی ہے کہ سورڑ ، سبھاگو، سٹرلو اور چاچڑ قبائل کبھی امرکوٹ کے راجا بنگارائے کے غلام تھے اور جام جھکھڑ نے انھیں آزادی دلوائی۔ چاچڑوں کی متعدد شاخیں ہیں -- رجدے رحمانی (جن کا جد امجد بہاؤ الدین زکریا کا خلیفہ تھا)، نارنگ، جگانا جھنجھا، چھتا، گوریجا رکانا کلرا مدآ، دوانی، دو ہیجا، گہرانی، میوریا، کھریانی اور زکریانی (یا بہاؤ الدین زکریا کے پیرو کار ) ۔ تاہم قبیلے کے سبھی لوگ غوث بہاؤ الدین زکریا کو مانتے ہیں اور صرف اس کے اولادوں کے مرید بنتے ہیں۔ پنجاب میں ایک ارائیں قبیلچہ بھی چاچڑ ہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 179،بک ہوم لاہور پاکستان