چاہ نخشب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چاہ نخشب، ایک کنواں جس کے متعلق یہ روایت کی جاتی ہے کہ اس کنوئیں میں سے حکم بن ہاشم نے سیمابی اجزا کی ترکیب سے ایک چاند نکالا تھا۔ نخشب ترکستان کے ایک شہر کا نام ہے جس کی نسبت سے ماہ مقنع کو ماہ نخشب کہتے ہیں۔ مشہور ہے کہ حکم نے شہر کے باہر ایک کنواں بنوایا جس میں سے اندھیری راتوں میں ایک چاند نکل کرہوا میں معلق ہوجاتا تھا اور دو سو مربع میل تک اس چاند کی روشنی ہر چیز کو منور کر دیتی تھی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  • کتاب:مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص-701