مندرجات کا رخ کریں

چغتائی لیب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چغتائی لیب پاکستان کی تیسری بڑی طبی تشخیصی لیبارٹریز کا پرائیویٹ نیٹ ورک ہے، جسے آغا خان اور شوکت خانم کے بعد ترجیح دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی نے اسے لاہور لیب کے نام سے 1983ء میں قائم کیا تھا۔ ان لیبوں کے قائم کرنے پس پردہ ایک اہم مقصد لاہور اور دیگر شہروں میں جدید اور قابل اعتماد طبی تشخیص کی سہولت فراہم کرنا تھا جس کی کہ ملک کے عوام کو طبی مسائل کے پیش نظر سخت بھی رہی ہے۔ بعد میں اس کا نام چغتائی لاہور لیب میں تبدیل کر دیا گیا اور 2015ء میں اس نام کو زبان زد عام بنانے کے لیے مختصر طور پر صرف چغتائی لیب کے نام سے جانا جانے لگا۔ لیب کی بنیاد اس تصور پر رکھی گئی کہ عوام کو جدید ٹیسٹنگ سہولیات کم قیمت اور آسان رسائی کے ساتھ فراہم کی جائیں، جیسا کہ اکثر غیر منافع بخش اداروں کا ہوتا ہے۔[1]

چغتائی لیب نے پاکستان میں طبی تشخیصی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اعلٰی ترین لیبارٹری آلات متعارف کرائے ہیں۔ اس کی ٹیسٹنگ کی خدمات میں خون،قارورہ (پیشاب کا معاینہ)، بایو کیمیکل، ہارمونز اور جراثیمیاتی ٹیسٹ شامل ہیں۔ لیب نے ملک میں پہلی بار کچھ مخصوص تشخیصی ٹیسٹ کم قیمت پر عوام کے لیے متعارف کروائے، جس سے صحت کی خدمات میں شفافیت اور معیاری جانچ کا فروغ ہوا۔[2]

چغتائی فاؤنڈیشن نیٹ ورک

[ترمیم]

چغتائی لیبارٹریز کا ایک وسیع نیٹ ورک اور آن لائن سہولیات پاکستان کے متعدد بڑے شہروں میں موجود ہیں، جس میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان جیسے شہر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چغتائی لیب نے مریضوں کے لیے آن لائن رپورٹنگ سسٹم بھی متعارف کروایا، جس سے مریض گھر بیٹھے اپنی رپورٹس دیکھ سکتے ہیں۔[3]

چغتائی لیب کے زیرِ اہتمام سینٹرل پارک لاہور میں ایک چغتائی پبلک لائبریری بھی قائم کی گئی ہے، جس میں جدید مطالعاتی سہولیات اور تحقیقاتی مواد دستیاب ہیں۔ اس کے ذیلی مطالعاتی کمرے پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی موجود ہیں تاکہ طلبہ اور محققین کو آسان رسائی حاصل ہو۔[4]

فاؤنڈیشن صحت کے شعبے میں بھی سرگرم ہے اور مستحق بچوں، بزرگوں اور معمر افراد کے لیے طبی کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرتی ہے۔ ان کیمپوں میں بنیادی طبی خدمات، ویکسینیشن اور تشخیصی ٹیسٹ مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ چغتائی فاؤنڈیشن نے ملک میں مختلف شعبوں میں خیرات کے کاموں میں حصہ لیا ہے، جس میں تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کے لیے پروجیکٹس شامل ہیں۔

چغتائی لیب کی خدمات نے پاکستان میں تشخیصی معیارات کو بلند کرنے کے ساتھ عوام میں صحت کے حوالے سے شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیب کی کوششوں کا مقصد صرف منافع نہیں بلکہ کمیونٹی کی خدمت اور صحت کی آسان رسائی ہے، جسے ادارے نے ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Chughtai Lab's Journey - History Timeline of Chughtai Lab"۔ 2017-05-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-03
  2. "Private medical laboratories in Pakistan improving healthcare"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-15
  3. http://nation.com.pk/newspaper-picks/25-Sep-2016/medical-laboratories-fleecing-people
  4. https://chughtailab.com/chughtai-foundation/