چناب ٹائمز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چناب ٹائمز
قسمآن لائن خبریں
مالکچناب ٹائمز فاؤنڈیشن
آغاز2017
زباناردو, انگریزی, سرازی, بھدرواہی, گوجری
ویب سائٹurdu.thechenabtimes.com

چناب ٹائمز ایک ڈیجیٹل خبروں اور کارکن تنظیم ہے جس کی بنیاد 2017 میں ہندوستانی زیر انتظام جموں و کشمیر میں رکھی گئی تھی۔ یہ سرازی اور بھدرواہی زبانوں میں خبریں نشر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ [1] اس کی بنیاد جولائی 2017 میں کشمیری صحافی انظر ایوب نے رکھی تھی۔

تاریخ[ترمیم]

چناب ٹائمز نے اپنا نام دریائے چناب سے اخذ کیا ہے، جو وادی چناب سے گزرتا ہے، جس میں ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رامبن کے اضلاع شامل ہیں۔

یہ ویب گاہ جولائی 2017 میں جموں و کشمیر کے ٹھاٹھری میں ایک کشمیری صحافی انظر ایوب نے شروع کی تھی۔ یہ خاص طور پر وادی چناب میں ترقی، بنیادی ڈھانچے اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق موضوعات کا خبریں شائع کرتے ہے۔ یہ دنیا بھر کی موجودہ خبروں کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

21 جنوری 2021 کو، چناب ٹائمز نے وادی چناب کی مختلف مقامی زبانوں میں اردو زبان کی اضافی مدد کے ساتھ روزانہ مختصر خبروں کا راؤنڈ اپ شروع کیا، جس میں سرازی اور بھدرواہی شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب سرازی اور بھدرواہی زبانوں کو خبریں نشر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا کیونکہ یہ زبانیں ختم ہونے کی کگار پر ہیں۔

2022 میں، چناب ٹائمز کو مقامی پہاڑی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے ہے، پہاڑی کور کمیٹی کے ذریعے "بیسٹ نیوز پورٹل ایوارڈ" کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جو جموں و کشمیر کے پندرہ ادبی گروپوں کا مجموعہ ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "The Chenab Times"۔ muckrack.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2021