مندرجات کا رخ کریں

چندرا بابو نائیڈو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نارا چندرا بابو نائیڈو
Nara Chandrababu Naidu
ذاتی تفصیلات
پیدائش (1950-04-20) 20 اپریل 1950ء (76 سال)
ناراواری پلی، چندرا گری، آندھرا پردیش بھارت)
جماعتتیلگو دیشم پارٹی
زوجیتنارا بھُوانیشوری
مادر علمیجامعہ سری وینکٹیشورا
 

نارا چندرا بابو نائیڈو : (پیدائش : 20 اپریل، 1950ء) ہندوستانی سیاست دان، آندھر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰٰ اور تیلگو دیشم پارٹی کے صدر ہیں۔ وہ 20 اپریل 1950ءکو چتور ضلع میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کے دوران میں ہی وہ سیاست میں کود پڑے۔ سنہ 1978ء میں وہ چندراگیری اسمبلی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے اور وزیر بنائے گئے۔ سنہ 1983ء میں انتخاب ہارنے کے بعد انھوں نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی اور اپنے سسُر ین ٹی راماراؤ کی تیلگو دیشم پارٹی میں شامل ہو گئے۔ سنہ 1995ء میں اپنے سسُر کی پارٹی کے منتخب امیدواروں کو علاحدہ کرنے میں کامیاب رہے اور کافی توڑ جوڑ کے بعد وزیر اعلیٰٰ بن گئے۔ سنہ 1999ء میں وہ بی جے پی اتحاد کے ساتھ صوبائی انتخابات میں اترے اور جیت حاصل کر کے وزیر اعلیٰٰ کی کرسی بچا لی۔ لیکن 2004ء کے انتخابات میں ان کی پارٹی کو شکست ہوئی۔ اس وقت ان پر آئی ٹی کے چکر میں گاؤں کو بھلانے کے الزام لگے۔ وہ آئی ٹی سے شغف رکھنے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

2014ء کے عام اسمبلی انتخابات میں پھر سے تیلگو دیشم پارٹی ان کی قیادت میں بی جے پی جمگھٹ سے کامیاب ہوئی۔ حالانکہ بی جے پی کی مدد یا جمگھٹ کی ضرورت نہیں تھی، پھر بھی چندرا بابو نائیڈو دور اندیشی سے کام لے کر انتخابات جیتنے میں کامیاب رہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]