چندرا بابو نائڈو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(چندر بابو نائڈو سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
نارا چندرابابو نائڈو
Nara Chandrababu Naidu
13th Chief Minister of Andhra Pradesh
دفتر سنبھالا
8 June 2014
گورنر E.S.L. Narasimhan
پیشرو نلاری کرن کمار ریڈی
عہدہ سنبھالا
1 September 1995 – 13 May 2004
گورنر کرشن کانت
G. Ramanujam
C. Rangarajan
Surjit Singh Barnala
پیشرو ین۔ٹی۔راماراؤ
جانشین وائی یس راجشیکھر ریڈی
حلقہ کپم، ضلع چتور، آندھراپردیش
ذاتی تفصیلات
پیدائش 20 اپریل 1950 (1950-04-20) ‏(66)
ناراواری پلی، چندرا گری، آندھرا پردیش بھارت)
سیاسی جماعت تیلگو دیشم پارٹی
شریک حیات نارا بھُوانیشوری
اولاد نارا لوکیش
رہائش حیدرآباد، دکن، تلنگانہ
مادر علمی جامعہ سری وینکٹیشورا
مذہب ہندو مت
ویب سائٹ Government Site
Official Site

نارا چندرا بابو نائڈو : (پیدائش : 20 اپریل، 1950ء) ہندوستانی سیاست دان۔آندھر پردیش کے سابق وزیراعلی اور تیلگو دیشم پارٹی کے صدر۔ بیس اپریل 1950ءکو چتور ضلع میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کے دوران ہی وہ سیاست میں کود پڑے۔ سنہ 1978ء میں وہ چندراگیری اسمبلی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے اور وزیر بنائے گئے۔ سنہ 1983ءمیں انتخاب ہارنے کے بعد انہوں نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی اور اپنے سسُر ین ٹی راماراؤ کی تیلگو دیشم پارٹی میں شامل ہو گئے۔ سنہ 1995ء میں اپنے سسُر کی پارٹی کے منتخب امیدواروں کو علاحدہ کرنے میں کامیاب رہے اور کافی توڑ جوڑ کے بعد وزیراعلی بن گئے۔ سنہ 1999ءمیں وہ بی جے پی اتحاد کے ساتھ صوبائی انتخابات میں اترے اور جیت حاصل کر کے وزیراعلی کی کرسی بچا لی۔ لیکن 2004ءکے انتخابات میں ان کی پارٹی کو شکست ہو‏ئی۔ اس وقت ان پر آئی ٹی کے چکر میں گاؤں کو بھلانے کے الزام لگے۔ وہ آئی ٹی سے شغف رکھنے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

2014ء کے عام اسمبلی انتخابات میں پھر سے تیلگو دیشم پارٹی ان کی قیادت میں بی جے پی جمگھٹ سے کامیاب ہوئی۔ حالانکہ بی جے پی کی مدد یا جمگھٹ کی ضرورت نہیں تھی، پھر بھی چندر بابو نائڈو دور اندیشی سے کام لے کر انتخابات جیتنے میں کامیاب رہے۔ آندھرا پردیش کے موجودہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائض ہیں۔

مزید دیکھئے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]