چندر ونش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قدیم ہندوستان کے شاہی خاندان میں سے ایک جو سوم ’’سوما ‘‘ یا چاند کی اولاد سمجھا جاتا ہے۔ یہ ابتری رشی کا بیٹا اور بدھ یا عطارد کا باپ تھا۔ بدھ کی شادی الا سے ہوئی تھی جو سورج بنسی خاندان کے راجا اکشواکو کی بیٹی تھی۔ اس کے بطن سے پردورس پیدا ہوا۔ اس کی شادی ارداسی سے ہوئی اور اس کے بطن سے آبس پیدا ہوا۔ آبس کا بیٹا نہش اور پوتا ییاتی تھے۔ ییاتی کے دو بیٹے پورو اور یادو تھے۔ پورو کی اولاد سے دشینتا ہوا جو راجا بھرت کا باپ تھا۔ بھرت کی پا نچو ين پشت میں کورو اور چودھویں پشت میں سنتو کا ایک سوتیلا بیٹا ویاس تھا۔ جس نے چتریادرا کی تین بیویوں سے بذریعہ ناگ اولاد پیدا کی اور کورو، پانڈواور یادو پیدا ہوئے، جن کی اولاد کی خانہ جنگی کا ذکر مہابھارت میں بھی ہے۔ یادو کی اولاد سے کرشن جی اور بلرام تھے۔ پہلی شاخ ہستناپور میں راج کرتی تھی اور دوسری متھرا میں۔

سانچہ:گجر قبائل