مندرجات کا رخ کریں

چنڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بھٹی راجپوتوں کی ایک شاخ، جو بہاولپور، لودہراں، ملتان, ساہیوال اور اوکاڑہ،مظفرگڑھ شہجمال اڈا کچی پکی وغیرہ میں آباد ہے۔

چنڑ قوم ضلع بہاولپور اور چولستان کا اکثریتی اور قدیم سرائیکی قبیلہ بھٹی راجپوتوں کی ایک شاخ ہے، خاص طور پہ بہاولپور تحصیل کا دیہی و شہری علاقہ اس قبیلے کا مرکز ہے۔ بہاولپور صدر کی سیاست اور بلدیہ میں چنڑ قبیلے کا بہت بڑا حصہ ہے۔ زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کے ساتھ وابستہ ہیں اور مویشیوں کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں۔ کجھ تعداد سرکاری ملازمتوں میں بھی ہے۔ اس قبیلے کے لوگ دلیر اور مہمان نواز ہوتے ہیں۔ چنڑ قبیلہ بہاولپورمیں سرائیکی ثقافت کی علامت ہے اور بہاولپور شہر کے اردگرد کے دیہات اور بستیوں میں اس برادری کے  گھر کثرت سے موجود ہیں۔ اہم افراد میں صوبائی وزیر ایم پی اے اور ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ، ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک اعجاز چنڑ سابق تحصیل ناظم، حاجی ارشاد چنڑ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستہ سرائیکی رہنما ملک امتیاز چنڑ شامل ہیں۔ ادب کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ساہیوال کے نواحی چک 75/5L سے حاجی پیر ذاکر حسین ذاکرچنن بھی اسی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔[1]

بہاول پور صحرائے چولستان یزمان میں حضرت چنن پیر کا دربار ہے۔ حضرت چنن پیرایک ہندو راجا سادھارن (سندھیا) کے بیٹے تھے لیکن ایک معروف صوفی بزرگ حضرت جلال الدین سرخ پوش بخاری کی دعا کے وسیلے سے پیدائشی مسلم ولی تھے۔ ساری چنڑ قوم اسی بزرگ حضرت چنن پیر میں سے ہے۔ کئی روایتوں میں ہے کہ چنڑ قوم حضرت چنن پیر کے حقیقی بھائیوں کی اولاد میں سے ہے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]