چوڑیاں (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چوڑیاں
ہدایت کارسید نور
پروڈیوسرحاجی فقیر محمد
منظر نویسسید نور
کہانیرخسانہ نور
ستارےصائمہ
معمر رانا
شفقت چیمہ
بہار بیگم
نرگس
عابد خان
بابر بٹ
عرفان کھوسٹ
موسیقیذو الفقار علی
سنیماگرافینصیر الدین
ایڈیٹرشوکت علی
تاریخ نمائش
  • 25 اکتوبر 1998ء (1998ء-10-25)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکپاکستان کا پرچم
زبانپنجابی

چوڑیاں (انگریزی: Choorian) ‏1998ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی پنجابی زبان کی پاکستان کی مقبول ترین نغماتی فلم تھی[1]۔ فلم چوڑیاں نے صرف لاہور میں 200 سے زیادہ ہفتے چلنے کا ریکارڈ قائم کیا جو آج تک قائم ہے۔[2]

چوڑیاں کی نمائش 15 اکتوبر، 1998ء کو ہوئی[1]۔ اس فلم کے فلم ساز حاجی فقیر محمد، ہدایت کار و اسکرین پلے سید نور، کہانی کار رخسانہ نور، موسیقار ذو الفقار علی، نغمہ نگار احمد عقیل روبی، تدوین کار شوکت علی اور عکاس نصیر الدین تھے۔[2]

اداکار[ترمیم]

موسیقی[ترمیم]

اس فلم کی موسیقی ذو الفقار علی نے ترتیب دی جبکہ نغمات احمد عقیل روبی تحریر کیے۔ پس پردہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم، عذرا جہاں، نصرت فتح علی خان اور امیر علی شامل تھے۔[1]

نغمات[ترمیم]

نمبر شمار گانا نغمہ نگار گلوکار / گلوکارہ
1 کراں میں نظارہ احمد عقیل روبی امیر علی
2 ڈھولا وے گل سن ڈھولا احمد عقیل روبی عذرا جہاں
3 لائیاں لائیاں میں تیرے نال ڈھولنا احمد عقیل روبی عذرا جہاں
4 سکھ ماہی نال لے گیا احمد عقیل روبی نصرت فتح علی خان
5 توڑ سٹاں چوڑیاں احمد عقیل روبی سائرہ نسیم، سائیں خاور حسین
5 اڈ کوٹھیا تے کاواں وے احمد عقیل روبی سائرہ نسیم، امیر علی

اعزازات[ترمیم]

فلم چوڑیاں نے مجموعی طور پر 14 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ اس فلم نے یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں[2]:

نمبر شمار شعبہ نام ایوارڈ کا نام
1 بہترین فلم حاجی فقیر محمد نگار ایوارڈ
2 بہترین ہدایت کار سید نور نگار ایوارڈ
3 بہترین اسکرین پلے سید نور نگار ایوارڈ
4 بہترین کہانی کار رخسانہ نور نگار ایوارڈ
5 بہترین ادا کار معمر رانا نگار ایوارڈ
6 بہترین اداکارہ صائمہ نگار ایوارڈ
7 بہترین معاون اداکار شفقت چیمہ نگار ایوارڈ
8 بہترین موسیقار ذو الفقار علی نگار ایوارڈ
9 بہترین نغمہ نگار احمد عقیل روبی نگار ایوارڈ
10 بہترین پس پردہ گلوکار امیر علی نگار ایوارڈ
11 بہترین پس پردہ گلوکارہ سائرہ نسیم نگار ایوارڈ
12 بہترین تدوین کار شوکت علی نگار ایوارڈ
13 بہترین عکاس نصیر الدین نگار ایوارڈ
14 بہترین آرٹ ڈائریکٹر بابا آدم نگار ایوارڈ

حوالہ جات[ترمیم]