چودھری غلام رضا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(چوہدری غلام رضا سے رجوع مکرر)
چودھری غلام رضا
پیدائشغلام رضا
15 جون 1939(1939-06-15)
جھنگ, پاکستان
وفاتدسمبر 30، 2021(2021-12-30)
جھنگ
پیشہاستاد، ادیب
زباناردو
قومیتپاکستانی
نسلچوہدری
تعلیمایم اے ( ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ منیجمنٹ )۔ ایم ایڈ
اصنافماہر تعلیم
نمایاں کامسینئر ہیڈ ماسٹر
اہم اعزازاتاسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر

حاجی چودھری غلام رضا ضلع جھنگ کی علمی و ادبی شخصیت ہیں۔

ولادت[ترمیم]

ان کی ولادت 15 جون 1939ء بمطابق 26 ربیع الثانی 1358ھ کو جھنگ میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام چوہدری غلام رسول ہے۔

تعلیم[ترمیم]

آپ بڑے ہی تعلیم یافتہ اور ادبی ذوق رکھنے والی شخصیت ہیں پوری زندگی علم کی خدمت اور علم کی طلب میں گزاری ان کی تعلیم ایم اے ( ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ منیجمنٹ )۔ ایم ایڈ ہے۔ اس علم کی آبیاری اور اسے اگلی نسلوں تک پہنچانے میں طویل عمر صرف کی۔

خدمات[ترمیم]

تعلیمی مراحل مکمل کرنے کے بعد محکمہ تعلیم سے وابستہ ہو گئے بحیثیت استاد خدمات سر انجام دیں اور آخر میں گورنمنٹ ہائی اسکول چنڈ بھروانہ (ضلع جھنگ)سے بطور سینئر ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ ہوئے۔ اس دوران بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد بھی خدمات سر انجام دیں۔

تصنیف و تالیف[ترمیم]

تصنیف و تالیف کا اعلیٰ ذوق رکھتے تھے اور زندگی کے آخری سالوں میں اسی میں مصروف و مشغول رہے ان کی کئی کتابیں طبع ہو چکی ہیں جن کی تفصیل یہ ہے ۔

  1. ذبحٌ عظیم: یہ واقعہ کربلا پر مشتمل کتاب ہے جس میں واقعات کربلا کا تاریخی پس منظرحالات و واقعات مستند احادیث اور تاریخی کتب سے لکھا ہے۔ اور آیت مبارکہ (وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ)کی تشریح اپنے نقطہ نظر سے پیش کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی مختلف علمی حلقوں نے اس کی تعریف کی ہے۔
  2. چراغ راہ:اولیاء کرام کے حالات و واقعات پر مشتمل کتاب ہے(سادات شاہ جیونہ جھنگ کے حالات خصوصی طور پر قلمبند کیے گئے ہیں)
  3. تہمیم نسیم جھنگ سے شمیم نسیم حجاز تک المعروف حیات طالب: یہ انھوں نے اپنے برادر محترم چوہدری طالب حسین کے حالات زندگی پر کتاب لکھی ہے جو حج پر تشریف لے گئے اور وہاں پر ہی انتقال ہو گیا اور جنت الماوی میں مدفون ہوئے۔
  4. تاریخ آرائیاں:آرائیں قوم کی تاریخ و تفصیل۔
  5. ماہنامہ الراعی:نمائندہ فیصل آباد ڈویژن[1]
  6. اخبارات میں مضامین: وقتا فوقتا کئی اخبارات میں ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ خصوصی طور پر عرس حضرت شاہ جیونہ جو ہر سال 10،11،12 مئی کومنعقد ہوتا ہے کے موقع پرانکا ولی کامل حضرت محبوب عالم المعروف شاہ جیونہ بخاری قابل مطالعہ ہے۔
  7. چراغ فقر:اولیائے کرام کی زندگی پر کتاب ہے [2]

وفات[ترمیم]

چوہدری غلام رضا کی وفات 30دسمبر 2021ء بروز جمعرات کو ہوئی اور جھنگ میں مدفون ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ماہنامہ الراعی ،الراعی بلڈنگ موہنی روڈ لاہور
  2. چراغ فقر، چوھدری غلام رضا ص 7،مخدوم ہاؤس شاہ جیونہ جھنگ