چودھری محمد سرور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(چوہدری محمد سرور سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
چوہدری محمد سرور
محمد سرور
MohdSarwar.JPG
Governor of Punjab
عہدہ سنبھالا
2 August 2013 – 29 January 2015
وزیر اعظم نواز شریف
پیشرو مخدوم احمد محمود
جانشین رفیق رجوانہ
Member of Parliament
for Glasgow Central
عہدہ سنبھالا
6 May 2005 – 12 April 2010
پیشرو Constituency created
جانشین Anas Sarwar
اکثریت 13,518 (48.2%)
Member of Parliament
for Glasgow Govan
عہدہ سنبھالا
1 May 1997 – 5 May 2005
پیشرو Ian Davidson
جانشین Constituency abolished
اکثریت 12,464 (49.3%)
ذاتی تفصیلات
پیدائش 18 اگست 1952ء (عمر 65 سال)
Pirmahal, پنجاب، پاکستان
قومیت پاکستانی قوم
سیاسی جماعت Labour Party (until 2010)
Pakistan Muslim League (2012-2015)
پاکستان تحریک انصاف (2015-present)
شریک حیات Perveen Sarwar
اولاد 3 sons, 1 daughter
مادر علمی جامعہ فیصل آباد
مذہب Islam
ویب سائٹ www.sarwar.pk

چوہدری محمد سرور( پیدائش:8اگست 1952ء) کو 2013ء میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے پنجاب کاگورنر چُنا۔ تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے اور 13 سال گلاسگو مرکز کی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔[1]

برطانوی پارلیمان کے پہلے مسلم رکن ہیں۔[2] ان کے بعد ان کے بیٹے انس سرور اس نشست پر منتخب ہوئے۔ گورنر نامزد ہونے کے بعد چودھری محمد سرور نے دعوی کیا کہ انہوں نے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے (ورنہ عدالت عظمی ان کی نامزدگی منسوخ کر سکتی تھی)۔

چودھری سرور برطانیہ میں تھوک کریانہ، بنام یونائیٹڈ ہول سیل (سکاٹ لینڈ) کا کاروبار چلاتے ہیں جس سے انہوں نے لاکھوں کمائے ہیں۔[3] نواز شریف کو جب پرویز مشرف نے معزول کر کے قید کیا، تو چودھری سرور نے برطانیہ نمائندہ کی حیثیت سے مری میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ جلاوطنی کے زمانہ میں نوازشریف اور چودھری سرور کے تعلقات میں اضافہ ہوا۔ اقتدار میں واپس آ کر ان شخصی تعلقات کی وجہ سے نواز شریف نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ کی گورنری سے نوازا۔

29 جنوری, 2015ء کو انہوں نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفی دے دیا۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Mohammad Sarwar “honoured” at Pakistan appointment"۔ دی سکاٹز مان۔ 3 اگست 2013ء۔ 
  2. "SARWAR, Mohammad"۔ Who's Who 2010 online edn۔ Oxford University Press۔ November 2009۔ اخذ کردہ بتاریخ 2010-04-26۔ 
  3. "United cashing in on success of wholesale arm"۔ ہیرالڈ سکاٹ لینڈ۔ 19 جولائی 2012ء۔ 
  4. Abdul, Manan. "Governor Punjab Chaudhry Sarwar resigns after making anti-govt remarks". http://tribune.com.pk/. دی ایکسپریس ٹریبیون۔ Retrieved 29 January 2015
سیاسی دفاتر
ماقبل 
سید احمد محمود
گورنر پنجاب
2 اگست 2013 ء
مابعد 
رفیق رجوانہ