چکن کڑاہی
چکن کڑاہی | |
| اصلی وطن | ہندوستان, پاکستان |
|---|---|
| قومی پکوان منسلک از | ہندوستانی پکوان، پاکستانی پکوان، افغانی پکوان |
| بنیادی اجزائے ترکیبی | چکن |
چکن کڑاہی ( گوشت کڑاہی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جب چکن کی بجائے بکرے یا بھیڑ کے گوشت سے تیار کی جاتی ہے) یا کڑھائی چکن ، ایک ڈش ہے جو جنوبی ایشیا کے شمالی اور شمال مغربی حصوں کی سوغات ہے [1] [2] [3] ۔ یہ پکوان اکثر کڑاہی میں تیار کیا جاتا ہے، لوہے کی ایک خاص قسم کی کڑاہی جو اکثر جنوبی ایشیائی کھانا پکانے میں استعمال ہوتی ہے۔ اس ڈش کو تیار کرنے اور پکانے میں [4] آدھ گھنٹے سے لے کر ایک گھنٹہ لگ سکتا ہے۔ اسے عام طور پر نان، روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ڈش جنوب ایشیائی کھانوں کا طرہ امتیاز ہے[5][6]۔
برصغیر پاک و ہند سے بننے والی کراہی مصالہ دار ہے اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء میں چکن، پیاز، ٹماٹر، دھنیا، زیرہ، لال مرچ، لہسن، لال مرچ اور ادرک شامل ہیں۔ یہ عام کراہی کی تیاری کے لیے ہے لیکن پاکستانی تغیرات کے لیے پیاز کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس ڈش کی تیاری آسان اور تیز ہے، جس میں صرف 30 سے 50 منٹ لگتے ہیں۔
چکن کڑاہی کی اقسام
[ترمیم]چکن کڑاہی پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ عرب ممالک، یورپی ممالک اور شمالی امریکا میں بھی برصغیر کے لوگوں کی وجہ سے بہت مقبول ہو چکی ہے۔ اس کی مشہور اقسام میں مندرجہ ذیل قسمیں شامل ہیں:
- چکن باربی کیو کڑاہی
- چکن مکھنی کڑاہی
- چکن سفید کڑاہی
- چکن ہرا مصالحہ کڑاہی
- چکن دیسی مرغ کڑاہی
- چکن نمک مندی کڑاہی
- تندوری چکن کڑاہی
- چکن بون لیس کڑاہی
- توا چکن کڑاہی
- چکن سبزی کڑاہی
- چکن دال کڑاہی
- ہری مرچ چکن کڑاہی
اجزا
[ترمیم]مرغی کے ٹکڑے
لہسن
پیاز
ادرک
تیل
لیموں
ہرا دھنیا
زیرہ
کالی مرچ
نمک
گرم مصالحہ
ٹماٹر
دہی
کریم
کالی مرچ
ترکیب
[ترمیم]تیل کو گرم کیا جاتا ہے، پھر لہسن اور پیاز کو خوشبو آنے اور بھورا ہونے تک بھونا جاتا ہے۔ تمام مصالحے اور کریم شامل کرنے کے بعدتیل الگ ہونے تک بھونا جاتا ہے۔ مرغی اور آدھا کپ پانی شامل کرنے کے بعداس وقت تک پکایا جاتا ہے جب تک مصالحہ یکجا نہ ہوجائے۔ تیل اوپر آنے تک بھونا جاتا ہے، آخر میں سجاوٹ کے لیے دھنیا اور ہر مرچ ڈالی جاتی ہے۔ اسے گرم نان، روٹی یا پراٹھے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ رائتہ اور سلاد ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے
[ترمیم]- ہندوستانی پکوان
- پاکستانی گوشت کے پکوان
باب Indiaہندوستانی پکوان پورٹل- پاکستانی پکوان پورٹل
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Chicken Karahi – Is this delicacy one of the best dishes in Pakistan?/"۔ 3 مئی 2021۔ 2021-11-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-11-18
- ↑ "Food Stories: Mutton karahi/"۔ 6 اکتوبر 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-11-18
- ↑ "Kadai Chicken Recipe"
- ↑ "Chicken Karahi Dhaba Style Step By Step Recipe/"۔ 14 ستمبر 2021۔ 2021-09-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-09-15
- ↑ "Chicken Karahi (Pakistani Chicken Curry) • Curious Cuisiniere". Curious Cuisiniere (بزبان امریکی انگریزی). 8 May 2016. Retrieved 2017-07-04.
- ↑ "Top 5 Famous and Spicy Chicken Dishes of India"۔ 2021-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-03-22