مندرجات کا رخ کریں

چک خاندان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چک خاندان ایک عظیم اور معزز شاہی خاندان کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کا اصل مسکن عظیم ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ بعد ازاں یہ خاندان ہنزہ سے ہجرت کر کے وادیٔ کشمیر میں آباد ہوا، جہاں انھوں نے شاہ میر خاندان کے بعد طویل عرصے تک حکمرانی کی اور ایک مضبوط ریاست کی بنیاد رکھی۔

چک خاندان دراصل کمبوج قبیلے کی ایک ذیلی شاخ ہے۔ کمبوج قبیلہ قدیم دنیا میں بہادری، دانشمندی اور حکمرانی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ تاریخی حوالوں سے یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ کینگ سائرس دی گریٹ (Cyrus the Great)، جو فارسی سلطنت کا بانی تھا، اس کے والد کا نام کمبوجا تھا۔ یہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ کمبوجا قبیلہ نہ صرف برصغیر بلکہ وسطی ایشیا کی تاریخ میں بھی ایک اہم کردار کا حامل رہا ہے۔

جک کمبوجا اہل تشیع فرقے سے نسبت رکھتے تھے 1550 کے بعد یہ خاندان مختلف شیعہ سنی فسادات میں شامل رہا جس میں کاجی چک نام نمایاں ہے جس نے جمعیت ماگرراؤں کے ساتھ اقتدار کی خاطر جنگ وجدل رکھا اور چک خاندان کامیاب بھی ہوا ماگرے جس کو تاریخی اوراق میں ماگریون لکھا گیا ہے چک خاندان نے 1561 سے لے کر 1586 تک حکومت کی۔ قاضی چک کو پہلے چک حکمران کے طور پر کہا جاتا ہے۔[1][2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "explained-a-short-history-of-kashmir-before-the-mughals-5886523/"۔ Indian Express
  2. Kashmir, is There a Solution۔ https://books.google.co.in/books?id=6TxuAAAAMAAJ&q=first+chak+ruler&redir_esc=y۔ ISBN:978-81-7341-139-7 {{حوالہ کتاب}}: |مقام= میں بیرونی روابط (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام (link)